کراچی:

شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف فقیر محمد گوٹھ کے قریب پانی کے گڑھے سے نوجوان کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، پولیس مقابلوں میں4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار، 2 فرار

کراچی:

شہر قائد میں پولیس کی کارروائیوں کے دوران متعدد مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

شاہ لطیف پولیس نے بروہی چوک کے قریب ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جس کی شناخت سونو کے نام سے ہوئی۔

 اس کے ساتھی فرار ہو گئے، گرفتار ملزم سے ایک پستول، موبائل فون، نقد رقم اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

الفلاح پولیس نے ملیر کالا پل کے قریب ایک مبینہ مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں تھا۔

زخمی ملزم خالد اور دوسرے ملزم امیر علی کی شناخت کی گئی، ان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فونز، نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔

جمشید کوارٹرز کے علاقے جہانگیر روڈ پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو بہادر زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی شعیب بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

کورنگی غریب نواز چوکی کے قریب ایک اور پولیس مقابلے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، جبکہ ایک ملزم فرار ہو گیا۔ ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ ایف آئی اے نے پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا
  • کراچی: نوجوان کی پولیس حراست میں ہلاکت، 6 اہلکاروں پر مقدمہ درج
  • کراچی؛ تین ہٹی مزار کے قریب منی ٹرک نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا
  • کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے بائیک سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار طالب علم بحق، دوسرا زخمی
  • امانت و دیانت، عوامی خدمت اور شہر کی تعمیر و ترقی جماعت اسلامی کا وژن ہے، منعم ظفر
  • کراچی؛ سپر ہائی وے پر نامعلوم شخص کئی گاڑیوں سے کچلا گیا، لاش سرد خانے منتقل
  • کراچی، پولیس مقابلوں میں4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار، 2 فرار
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی