مری انڈر پاس کی افتتاحی تقریب آج ہو گی، ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مری انڈر پاس کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کے تحت 17 اپریل کو مخصوص ٹریفک بندش کا اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق بدھ کے روز صبح 10:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک کشمیر چوک سے بہارہ کہو جانے والی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران مری اور بہارہ کہو کی جانب سفر کرنے والے شہری متبادل راستوں کا استعمال کریں۔
مری یا بہارہ کہو جانے والے افراد کشمیر چوک سے راول ڈیم چوک، پارک روڈ، بنی گالہ اور کورنگ روڈ کے راستے اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں۔
اسی طرح بہارہ کہو سے اسلام آباد یا راولپنڈی آنے والی ٹریفک کورنگ روڈ سے بنی گالہ، پارک روڈ، راول ڈیم چوک، فیض آباد اور کشمیر چوک کے ذریعے سفر کر سکتی ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ممکنہ سفری پریشانی سے بچنے کے لیے اپنے سفر میں کم از کم 20 منٹ کا اضافی وقت رکھیں اور ٹریفک پولیس کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔
پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کیلئے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری
ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کے بعد وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس نے سرکاری ملازمین کے رینٹل سیلنگ کا نیا ریٹ جاری کردیا۔
وزارتِ ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نیا آفس میمورنڈم جاری کر دیا، کرایہ کی نئی حد اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے لیے مقرر کی گئی، نئے کرایہ کی حد فوری طور پر نافذ العمل ہو گئی۔
اسلام آباد میں گریڈ 1 تا 2 ملازمین کے لیے کرایہ کی حد 13 ہزار روپے مقرر، دیگر اسٹیشنز پر گریڈ 1 تا 2 ملازمین کے لیے حد 12 ہزار 193 روپے کی گئی۔
فضائی آلودگی کا وبال، گوجرانوالہ دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست
گریڈ 3 تا 6 کے لیے اسلام آباد میں 20 ہزار 313 روپے کرایہ مقرر، دیگر شہروں میں 17 ہزار 860 روپے کرایہ مقرر کی گئی۔
گریڈ 7 تا 10 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 30 ہزار 346 روپے جبکہ دیگر شہروں میں کرایہ 27ہزار162 روپے مقرر ہوئی، گریڈ 14 تا 16 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 57 ہزار 507 روپے تک مقرر اور دیگر شہروں میں کرایہ پچاس ہزار 198 روپے مقرر کی گئی۔
گریڈ 17 تا 18 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ 76 ہزار 122 روپے مقرر، دیگر شہروں میں کرایا 66ہزار411 روپے مقرر اسی طرح گریڈ 20 کے لیے اسلام آباد میں کرایہ بڑھا کر 1 لاکھ 27 ہزار 95 روپے کر دیا گیا۔
انکم ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ، 59 لاکھ ٹیکس ریٹرنز جمع
دیگر شہروں میں کرایا 1 لاکھ 92 ہزار 296 روپے مقرر، گریڈ 22 افسران کے لیے اسلام آباد میں نیا کرایہ حد 1 لاکھ 82 ہزار 121 روپے، دیگر شہروں میں کرایہ 1لاکھ 65 ہزار076 روپے مقرر کی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق اضافہ تمام نئی الاٹمنٹز پر لاگو ہوگا، الاٹی اگر ذاتی وسائل سے مکان کرایہ پر لے تو کرایہ مالک کے مطالبے تک بڑھایا جا سکے گا۔