شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ایک پروقار اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے ملک و قوم کے لیے نمایاں خدمات اور جرات مندانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات سے نوازا۔
تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، جوانوں کے اہلِ خانہ اور شہدا کے خاندانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سمیت دیگر اعزازات دیے گئے، شہدا کو دیے گئے اعزازات ان کے خاندانوں نے فخر کے ساتھ وصول کیے۔
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا اورغازی ہماری قومی پہچان اور فخر ہیں، ان کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ آج جو امن اور آزادی ہمیں حاصل ہے، وہ ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی مرہونِ منت ہے۔
جنرل سید عاصم منیر نے شہدا کے خاندانوں کے حوصلے اور قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کا جذبہ وطن سے محبت کی روشن مثال ہے۔
آرمی چیف نے انسدادِ دہشتگردی کی کارروائیوں میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کے عزم اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے اپنی انتھک محنت سے کئی دہشتگرد خطرات کو ناکام بنایا اور اہم دہشتگردوں کا خاتمہ یقینی بنایا ہے۔
گبون کا فٹبالر 11 ویں منرل سے گر کر جاں بحق
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
باجوڑ بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی
خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں تحصیل خار کے علاقے صدیق آباد پھاٹک پر ناوگئی روڈ پر ہونے والے خوفناک بم دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر ناوگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار عبدالوکیل، ایک صوبیدار اور پولیس اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق، دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جو مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر خار اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔
باجوڑ دھماکے پر وزیراعظم کی مذمت، شہدا کو خراج عقیدت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع باجوڑ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ وزیراعظم نے اسسٹنٹ کمشنر نواگئی فیصل اسماعیل، تحصیلدار عبدالوکیل اور دیگر اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فوری فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں: باجوڑ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار اور پولیو ورکر جاں بحق
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی دھماکے کی شدید مذمتخیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ملک دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کی مکمل تحقیقات کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ حکومت شہدا کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں