Daily Mumtaz:
2025-07-26@06:29:07 GMT

لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء منسوخ، وجہ کیا بنی؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء منسوخ، وجہ کیا بنی؟

لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء منسوخ کر دیے گئے، منسوخی کی بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی۔

پاکستان کے سب سے بڑے اور طویل المدتی لکس اسٹائل ایوارڈز کو 2001ء میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے محنتی فنکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا، ہر سال یہ ایوارڈز شوبز، فیشن، میوزک اور ٹی وی کی دنیا کے بہترین ستاروں کو اعزازات سے نوازتے ہیں۔

اس سال 24 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 7 مئی کو لاہور میں منعقد ہونے والی تھی، لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء کو باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

اس خبر کی منتظمین نے خود تصدیق کی ہے اور یہ اطلاع ڈیوا پاکستان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

ایوارڈز کی منسوخی کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔

منتظمین نے تمام اسپانسرز، شائقین اور دیگر حمایتیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں ایک بار پھر مل کر کام کرنے کی امید رکھتے ہیں۔

تاہم مداحوں اور نامزد فنکاروں کے چاہنے والوں نے اس فیصلے پر شدید مایوسی اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر کئی مداحوں نے منتظمین کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا ہے اور تجویز دی ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باوجود مقام تبدیل کر کے ایوارڈ شو منعقد کیا جا سکتا تھا۔

ایک مداح نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ شائقین اور نامزد فنکاروں کے ساتھ ناانصافی ہے، اگر مقام کا مسئلہ ہے تو تبدیل کر لو، ایونٹ منسوخ کیوں کیا؟ کم از کم ملتوی کر دیتے، یہ انتہائی غیر ذمے دارانہ فیصلہ ہے، ہم نے بہتر توقع کی تھی۔

ایک اور صارف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ویسے ہی ایوارڈ شوز کم ہوتے ہیں، اب یہ واحد ایونٹ بھی منسوخ ہو گیا، اگر آپ لوگ ایک ایوارڈ شو تک منظم نہیں کر سکتے تو انڈسٹری کیسے ترقی کرے گی؟ یہ سراسر ناانصافی ہے۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ



اسلام آباد:

انسداد دہشتگردی عدالت نے سینئر پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ سینیٹر اعظم خان سواتی کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے غیر حاضر کارکنان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 30 جولائی تک ملتوی کردی ۔

واضح رہے کہ تھانہ شہزاد ٹاون کا مقدمہ 4 اکتوبر احتجاج پر درج ہے، جس پر آج سماعت میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار  و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

بعد ازاں عمر ایوب کی جانب سے وکیل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور میڈیکل رپورٹ جمع کراتے ہوئے حاضری سے استثنا کی درخواست دائر کی۔ وکیل صفائی نے بتایا کہ عمر ایوب کو طلبہ کا نوٹس موصول ہی نہیں ہوا تھا۔

وکیل کی درخواستک ے بعد عدالت نے عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • ( 9 مئی مقدمات)ضمانت منسوخ ، عمران خان کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
  • فرانس کی سپریم کورٹ نے بشار الاسد کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دئیے
  • انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ
  • جعفرایکسپریس منسوخ، 3 سو مسافر شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ
  • ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا سپارکو نے پیش گوئی کر دی
  • یو ای ٹی لاہور ، عالمی رینکنگ میں شاندار کارکردگی دکھانے پرمختلف شعبہ جات اور فیکلٹی ممبران کو ایوارڈز سے نوازنے کیلئے تقریب
  • ایئرانڈیا کے طیارے میں پھر خرابی، آخر وقت میں پرواز منسوخ کر دی گئی
  • ناصر چنیوٹی کی بھارتی عوام سے دلجیت دوسانجھ کے خلاف نفرت بند کرنے کی اپیل
  • 26 نومبر احتجاج کے مقدمات جلد سماعت کیلئے مقرر، ججز کی چھٹیاں منسوخ  
  • نادرا سے شناختی کارڈ منسوخ کروانے کا آسان طریقہ