کراچی: لیاقت آباد سے مردہ ملنے والی 5 سالہ بچی سے زیادتی کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے مردہ ملنے والی 5 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
اس حوالے سے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی سے زیادتی ہوئی ہے، کیمیائی تحزیے کے لیے بچی کی لاش سے نمونے لیے گئے ہیں۔
پولیس سرجن نے کہا کہ موت کی وجہ کا تعین حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گا۔
لاہور کے سر گنگا رام اسپتال میں زیرِ علاج 5 سال کی بچی کو سوئپر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش گزشتہ روز لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی۔
حکام نے بتایا کہ اہلخانہ کا کہنا ہے، انہوں نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں خاتون کو بچی کو لے جاتے ہوئے دیکھا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش ناقابل شناخت تھی جس کو بہن نے بالوں سے پہچانا، بچی سچل کے علاقے سکندر گوٹھ کی رہائشی تھی اور منگل کو لاپتہ ہوئی تھی۔
پولیس نے کہا کہ بچی کی گمشدگی کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے بچی کی بچی سے
پڑھیں:
کراچی: کمسن بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے تشدد سے جاں بحق
کراچی کے علاقے شریف آباد میں 3 سال کا بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس کو اطلاع دیے بغیر بچے کی تدفین بھی کردی گئی۔ بچے کے والدین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بچے کی والدہ نے دوسری شادی کی ہے، بیٹا پہلے شوہر سے تھا۔ اہل محلہ نے بتایا کہ بچے کی ماں اور سوتیلا باپ اس پر اکثر تشدد کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق بدھ کی رات بچے کی حالت خراب ہونے پر پہلے نجی اسپتال پھر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا، جہاں بچے کے بارے میں سیڑھیوں سے گرنے کا بتایا۔
پولیس کے مطابق بچے کے انتقال پر اس کی تدفین کردی گئی اور کسی رشتے دار کو آگاہ نہیں کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق تفتیش کے دوران ضرورت پڑنے پر قبر کشائی بھی کرائی جائے گی۔
پولیس حکام کے مطابق والدین نے ابتدائی تفتیش میں بچے پر تشدد کا اعتراف کیا۔ والدین کا کہنا ہے وہ بچے کو جان سے مارنا نہیں چاہتے تھے۔
پولیس حکام کے مطابق والدین ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کر رہے ہیں اور انکے بیان میں بھی تضاد ہے۔