آرمی چیف نے کشمیر بارے پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ظفر آباد سے جاری ایک بیان میں چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے عزم کو دوہرایا ہے کہ ہم بھارتی فوج کے خلاف کشمیری عوام کی تحریک آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کے اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے خطاب کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم نے مظفر آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے کشمیر کے بارے میں پاکستان کے عزم کو دوہرایا ہے کہ ہم بھارتی فوج کے خلاف کشمیری عوام کی تحریک آزادی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ نے اس سے قبل آزاد کشمیر کے دورے کے دوران بھی اعلان کیا تھا کہ کشمیر پر بھارت سے تین جنگیں لڑ چکے ہیں اور مزید لڑنے کیلئے بھی تیار ہیں، جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن پر پاکستان کی مسلح افواج کشمیریوں کی حفاظت کیلئے موجود ہے اور دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ چ
وہدری انوار الحق نے کہا کہ کشمیریوں نے 19جولائی 1947ء کو پاکستان سے الحاق کی قرارداد منظور کی تھی، جس پر وہ آج بھی قائم ہیں اور ہماری آنے والی نسلیں بھی اس پر قائم رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے درست طور پر کہا ہے کہ 14 لاکھ بھارتی فوج کی جرات نہیں کہ وہ پاک فوج کے ہوتے ہوئے ملک خداداد پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے خطے میں بھارت کی بالادستی کا خواب کو چکنا چور کر دی گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پاکستان کے کشمیر کے ہیں اور فوج کے
پڑھیں:
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کی نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ایک گروپ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے معاشی منظرنامے خاص طور پر خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) جیسے اقدامات میں نمایاں بہتری پر روشنی ڈالی اور زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، توانائی اور سیاحت جیسے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے سہولت کاری پر زور دیا۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے شرکا کو پاکستان میں متنوع سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی جس میں صارفین کی آبادی، نوجوان افرادی قوت، بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت اور جغرافیائی فوائد کو استعمال کرتے ہوئے باہمی فائدہ مند نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ شرکا نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے معاشی تعاون اور طویل مدتی سرمایہ کاری کے عزم کا اظہار کیا۔