ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا‘ تمہیں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں.علی امین گنڈا پور
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 اپریل ۔2025 )وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا‘ مدینہ کی ریاست انصاف پر قائم تھی، اپنے لوگوں کو لانے اور عوام پر مسلط کرنے کے لیے تجربے کیے گئے .
(جاری ہے)
لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ 2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی اور ملک میں آئین کو توڑ کر مارشل لاءلگایا گیا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے‘عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ ملک کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ان کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر تشدد کیا گیا، ہمارے لیڈر، ان کی بیوی اور ہمارے کارکن جیلوں میں ہیں، ہمارے 14 لوگوں کو شہید کیا گیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا پاکستان میں نے کہا کہ علی امین کے لیے تو پھر
پڑھیں:
علی امین گنڈاپور کیخلاف شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کاروائی ملتوی
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کیخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت وکلاء کی ہڑتال کے باعث بغیر کاروائی ملتوی کردی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی۔ کیس میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
کیس کی آئندہ سماعت 23 ستمبر کو ہوگی، علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج ہے۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
Ansa Awais Content Writer