پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی پر لاہور قلندرز کو بڑا اعزاز حاصل
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 200 پلس رنز میں لاہور قلندرز دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔
لاہور قلندرز اب تک 13 مرتبہ 200 یا زائد کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا چکے ہیں۔
اس معاملے میں ملتان سلطانز سب سے آگے ہے جس نے 14 مرتبہ 200 پلس اسکور بنائے اور پشاور زلمی ایسے 12 اسکورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
لاہور قلندرز نے پہلی مرتبہ گزشتہ دنوں کراچی کنگز کے خلاف 200 کا ہندسہ عبور کیا، اس سے قبل ٹیم کا کنگز کے خلاف سب سے بڑا ٹوٹل 190 رنز تھا جو لاہور میں 2 وکٹ پر 2020 میں بنایا تھا۔
متحد ہوکر آگے بڑھیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے، علی امین گنڈاپور
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لاہور قلندرز
پڑھیں:
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کئی مسلسل صف اول رہنے کے بعد آج دوسرے اور کراچی تیسرے نمبر پر آگیا۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 346 پرٹیکیولیٹ میٹر، جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار 208 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی پہلے نمبر نمبر پر آگیا ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس پر 150 تا 200 آلودگی، 200 تا 300 شدید آلودگی، جبکہ300 سے زائد خطرناک ترین آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔