بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن؛ پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں، کارکنوں کو روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں ملاقات کے روز پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں ، کارکنوں کو روک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں داہگل چوکی کے قریب موجود ہیں۔ عمرایوب، حامد رضا، زرتاج گل گورکھ پورناکے پرموجود ہیں۔ پولیس نے رہنماؤں، کارکنوں کو منتشر ہونے کیلئے وارننگ دی ہے۔ پولیس وارننگ پر کارکن منتشر، رہنما اکیلے رہ گئے۔
راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے روز پولیس نے داہگل چوکی پر پی ٹی آئی رہنماؤں ، کارکنوں کو روک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہنیں داہگل چوکی کے قریب موجود ہیں۔
اپوزیشن لیڈر عمرایوب، حامد رضا، احمد خان پھجر، زرتاج گل گورکھ پورناکے پرموجود ہیں۔ پولیس نے رہنماؤں، کارکنوں کو منتشر ہونے کیلئے وارننگ دی ہے۔ پولیس کی وارننگ پر کارکن منتشر، رہنما اکیلے رہ گئے۔
عمر ایوب نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان اور دیگرکارکنوں سے مشاورت جاری ہے، پولیس نے قیدی وین داہگل کے مقام پرطلب کر لی ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اڈیالہ روڈ پرزیرتعمیر پلازہ میں موجود ہے۔ پلازہ کے مرکزی گیٹ کو پولیس نے بند کر رکھا ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان سے ملنے والے کچھ لوگ کمپرومائزڈ ہیں، حامد رضا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی پی ٹی آئی کی کارکنوں کو پولیس نے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کے حوالے
---فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کے لیے 6 رہنماؤں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی گئی۔
رہنماؤں کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کو بھیجی گئی ہے۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے فہرست میں کنول شوزب، مریم کلثوم اکرم، محمد احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ، مزمل اسلم اور مصدق عباسی کا نام شامل ہے۔