زلزلہ آنے پر ہاتھیوں نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھنے والے حیران رہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
کیلیفورنیا(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے کے دوران ایک چڑیا گھر میں ہاتھیوں نے تحفظ کے لیے حیرت انگیز اقدام کیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے سان ڈیاگو کاؤنٹی میں دو روز قبل 5.2 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ اس زلزلے سے جہاں وہاں کے رہائشی افراد میں خوف وہراس پھیلا وہیں زلزلے کے دوران ایک چڑیا گھر میں ہاتھیوں کی عجیب وغریب حرکت نے سب کو حیران بھی کر دیا۔
سان ڈیاگو میں ایک چڑیا گھر سے ہاتھیوں کے ریوڑ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ان کے زلزلہ آنے کے دوران کا انوکھا رویہ دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے جیسے ہی زمین لرزنے لگی تو اس وقت چڑیا گھر میں موجود افریقہ ہاتھی ایک دائرہ بنا کر کھڑے ہو گئے۔
ہاتھیوں کا یہ گروپ تقریباً 4 منٹ تک دائرہ بنائے کھڑا رہا اور زلزلےکے جھٹکے ختم ہونے کے بعد معمول کے رویے پر واپس آ گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)
چڑیا گھر کی ترجمان ایملی سیننگر نے کہا کہ اس رویے کو ‘الرٹ سرکل’ کے نام سے جانا جاتا ہے اور اس کا مقصد چھوٹے ہاتھیوں سمیت پورے ریوڑ کو خطرات سے بچانا ہوتا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ایملی نے یہ بھی بتایا کہ ہاتھی اپنے پیروں سے زلزلے کی آواز کو محسوس کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: چڑیا گھر
پڑھیں:
کراچی میں آج ہلکے زلزلے محسوس کیے گئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ دوپہر 3 بج کر 39 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 2.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 24 کلومیٹر شمال میں واقع تھا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شہریوں نے بتایا کہ جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، تاہم کئی علاقوں میں لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔