ہنگری کی پاکستان کے جی ایس پی پلس درجے میں وسعت کی حمایت
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
ہنگری کے امور خارجہ اور تجارت کے وزیرPeter Szijjarto نے معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کی اپنے ملک کی خواہش ظاہر کی ہے۔انہوں نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں پاکستان ہنگری بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ آج فریقین کے درمیان کاروباری ملاقاتیں کامیاب ثابت ہوں گی۔انہوں نے دوہزار ستائیس کے بعد بھی پاکستان کا جی ایس پی پلس کا حصہ رہنے کی حمایت کی۔
وزیر تجارت جام کمال خان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری ملاقاتیں پاکستان او رہنگری کے درمیان با مقصد شراکت داری میں طویل مدتی تعلقات کی نئی راہیں متعین کریں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کار ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
جام کمال نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کی حوصلہ افزائی اور فروغ کیلئے مناسب ٹیرف پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے محصولات کی ایک قومی پالیسی وضع کی جارہی ہے۔وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے شاندار مواقع ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہنگری کی ٹیکنالوجی میں مہارت، جدت اور صنعتی استعداد کار تسلیم کرتے ہیں۔
اس سے قبل ہوائی اڈے آمد پر یورپ کے امور کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد ایوب ، ہنگری کے سفیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے ہنگری کے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔پیٹر سجارتو آج پاکستان کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔
اشتہار
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے ہنگری کے
پڑھیں:
ہم بیت المقدس پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، رجب طیب اردگان
اپنے ایک بیان میں ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ جو لوگ بچوں کا خون بہا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں، وہ آخرکار ناکام ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے صدر "رجب طیب اردگان" نے غزہ میں فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ "انقرہ" ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس كا دارالحكومت "بیت المقدس" ہو۔ انہوں نے كہا كہ ترکیہ ان لوگوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتے گا جو اس خطے کو خون سے بھرے دریا میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے غزہ کی سنگین صورتحال کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا كہ ہم اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف زندہ رہنے کی جدوجہد کرنے والی غزہ کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ رجب طیب اردگان نے بیت المقدس کے مشرقی حصے کے بارے میں ترکیہ کے اصولی مؤقف پر زور دیتے ہوئے کہا كہ ہم اپنے حقوق کے بارے میں کبھی کوئی سودے بازی نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکیہ فلسطین كاز کی حمایت میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور 1967ء کی سرحدوں کے مطابق ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے بھرپور جدوجہد کرے گا۔ آخر میں انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ بچوں کا خون بہا کر اپنا مستقبل محفوظ بنانا چاہتے ہیں، وہ آخرکار ناکام ہوں گے۔