ہزارہ میں انوکھی شادی، 90 سالہ باپ اور بیٹا ایک ساتھ دولہا بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب میں خاندان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، 90 سالہ شخص کی بارات لاہور اور بیٹے کی بارات پشاور سے لائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ایک علاقے میں انوکھی شادی کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں ایک ہی دن باپ اور بیٹا دولہے بن گئے۔ رپورٹ کے مطابق 90 سالہ غلام مصطفیٰ اپنی اور بیٹے کی دلہن لے آیا، 90 سالہ غلام مصطفیٰ کی یہ تیسری شادی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص اپنی شادی والے دن اپنے بیٹے کی دلہن لانے کا خواب رکھتا تھا۔ دونوں باپ بیٹے کی ایک ہی دن شادی کی تقریب میں خاندان اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی، 90 سالہ شخص کی بارات لاہور اور بیٹے کی بارات پشاور سے لائی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
دہلی میں انوکھی سرجری: نوجوان کا انگوٹھا پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنادیا گیا
دہلی میں نایاب سرجری کے بعد نوجوان کا انگوٹھا اس کے پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنایا گیا۔
قسمت کے ایک دردناک موڑ نے دہلی کے 20 سالہ نوجوان کا انگوٹھا چھین لیا، مگر حیرت انگیز طور پر اس کے اپنے پاؤں نے ہی اس کی مدد کردی۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک نایاب آپریشن کے دوران نوجوان کے کٹے ہوئے پاؤں کی ایک انگلی استعمال کر کے اس کا انگوٹھا دوبارہ بنا دیا۔
اسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نوجوان ایک حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا، اس کی موٹر سائیکل کو ایک ٹریکٹر نے ٹکر مار دی تھی، حادثے کے نتیجے میں اس کی بائیں ٹانگ گھٹنے کے نیچے سے اور بائیں ہاتھ کا انگوٹھا مکمل طور پر کٹ گیا تھا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمی ٹانگ اور انگوٹھے دونوں کو دوبارہ جوڑنے کی کوشش کی گئی، مگر دونوں حصے بری طرح کچلے جانے کی وجہ سے ناقابلِ استعمال تھے تاہم، کٹی ہوئی ٹانگ کی دوسری انگلی محفوظ تھی، جسے ماہرین نے کامیابی سے استعمال کرتے ہوئے نوجوان کا انگوٹھا دوبارہ تشکیل دیا۔
اس کامیاب سرجری کو میڈیکل ماہرین نے انسانی جسم کی بحالی میں ایک شاندار مثال قرار دیا ہے۔