نیپرا کے ممبر بلوچستان نے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے بلوچستان کے ممبر نیاز رانا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ممبر نیپرا بلوچستان مطہر نیاز رانا نے اپنے عہدے استعفیٰ دیا۔ ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا، جس میں انہوں نے ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق مطہر نیاز رانا نے استعفیٰ سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو بھجوایا تھا۔
نیپرا ذرائع نے بتایا کہ ممبر بلوچستان کے استعفیٰ سے نیپرا کے کورم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اتھارٹی کا کورم پورا ہے اور پوری طرح فنکشنل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مطہر نیاز رانا کچھ عرصہ سے آفس نہیں آ رہے تھے، اُن کے پاس ممبر ٹیرف کا چارج بھی تھا، تاحال کسی کو چارج نہیں دیا گیا، جب تک استعفی منظور نہیں ہوتا کسی کو چارج نہی دیا جا سکتا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مطہر نیاز رانا نیاز رانا نے
پڑھیں:
خیبر پختونخوا سے نو منتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا
چیئرمین سینیٹ کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں آج 8 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا، مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔ چیئرمین سینیٹ اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے نومنتخب ارکان کو مبارکباد پیش کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے نو منتخب 8 اراکین نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سینیٹر طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطا اللہ درویش نے سینیٹ رکنیت کا حلف اٹھا لیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اراکین سے حلف لیا اور کہا کہ نومنتخب سینیٹرز طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری، مرزا محمد آفریدی، دلاور خان اور عطا اللہ درویش کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نومنتخب ارکان طلحہ محمود، روبینہ خالد، نیاز احمد، فیصل جاوید، نورالحق قادری اور مرزا محمد آفریدی کو حکومتی و اپوزیشن ارکان کی جانب سے بھی مبارکباد پیش کی گئی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا سے نومنتخب 11 سینیٹرز میں آزاد رکن مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا آفریدی، نورالحق قادری شامل ہیں، مسلم لیگ نون کے نیاز احمد، جے یو آئی کے عطا الحق اور پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود شامل ہیں۔ خواتین کی نشست پر آزاد رکن روبینہ ناز اور پیپلز پارٹی کی روبینہ خالد جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر آزاد رکن اعظم سواتی اور جے یو آئی کے دلاور خان سینیٹرز منتخب ہوئے ہیں۔ مسلم لیگ نون کی جانب سے پنجاب سے حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ہیں، یہ نشست ساجد میر کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ سینیٹ میں آج 8 نومنتخب اراکین نے رکنیت کا حلف اٹھایا، مراد سعید، اعظم سواتی اور روبینہ ناز نے اب تک حلف نہیں اٹھایا۔