Express News:
2025-09-18@21:43:15 GMT

ایسوسی ایٹ ڈگری؛ ششماہی امتحانی نظام مؤخر ہونے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 17th, April 2025 GMT

کراچی:

کراچی کے سرکاری کالجوں میں جاری ایسوسی ایٹ ڈگری ( اے ڈی پروگرام) کے سال میں دو بار(ششماہی) امتحانات لینے یا سال میں دو امتحانی نظام ایک سال کے لیے مؤخر کیا جا رہا ہے، جس کے لیے محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی سفارش پر جامعہ کراچی نے اپنی اکیڈمک کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ریجنل ڈائریکٹر کالجز کراچی فقیر محمد لاکھو کی جانب سے جامعہ کراچی کو لکھے گئے خط اس نظام کو ایک سال کے لیے مؤخر کرنے کی سفارش کی گئی ہے، خط میں انہوں نے ایسوسی ایٹ ڈگری( اے ڈی سی، اے ڈی ایس اور اے ڈی اے) کے حوالے سے کہا ہے کہ ابھی اس سلسلے میں کافی کام ہونا باقی ہے اور اس سے متعلق بعض امور پر سرکاری کالجوں کو مشکلات ہیں لہٰذا طلبہ اور اداروں کے بہتر مفاد میں اس نئے امتحانی نظام کو ایک سال کے لیے مؤخر کردیا جائے۔

یاد رہے کہ جامعہ کراچی نے ہائر ایجوکیشن (ایچ ای سی) کی گائیڈ لائن پر اس نئے امتحانی نظام کی منظوری دی تھی جسے سیکریٹری الحاق کمیٹی پروفیسر انیلا امبر ملک کی جانب سے تیار کیا گیا تھا۔

اس نئے نظام کو سمسٹر سسٹم سے کچھ مختلف رکھا گیا ہے اور سال میں دو بار ہر مضمون کے 100/100 مارکس کے امتحانات جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات ہی کو لینے ہیں جبکہ سمسٹر سسٹم کے تحت سال میں دو بار منعقد ہونے والے امتحانات کو 40 فیصد متعلقہ سرکاری یا نجی کالجوں جبکہ 60 فیصد مارکس کا امتحان جامعہ کراچی کی جانب سے ہوتا ہے۔

ایسوسی ایٹ ڈگری کے لیے ایچ ای سی کی شرط تھی کہ اس میں سمسٹر سسٹم متعارف کرایا جائے تاہم پرائیویٹ امیدوار کے سبب سمسٹر سسٹم کا اطلاق ناممکن تھا۔

واضح رہے کہ جب سے ایچ ای سی کی جانب سے دو سالہ گریجویشن کے بجائے چار سالہ گریجویشن شروع کرنے اور دو سالہ ڈگری کو ایسوسی ایٹ کیا گیا ہے جامعہ کراچی کے تحت کالجوں میں اس پروگرام کی انرولمنٹ انتہا درجے تک گر گئی ہے اور جامعہ کراچی جو اس مد میں 800 ملین روپے سالانہ تک آمدن لیتی تھی اب یہ صرف 200 ملین روپے سالانہ رہ گئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جامعہ کراچی سال میں دو کی جانب سے کے لیے

پڑھیں:

ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان

دبئی:

ایشیا کپ میں ریفری کو ہٹانے کے معاملے پر پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، ٹیم ذرائع نے کہا ہے کہ آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان میچ نہ ہونے کا امکان ہے

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کرکٹ میچ میں ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے متنازع کردار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

پی سی بی نے آئی سی سی کو خط لکھا اور واضح کیا کہ اگر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے بقیہ میچز کا بائیکاٹ کرے گا۔

پاکستان کے مطالبے پر آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان اس معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ذرائع کے مطابق ٹیم کو ہوٹل میں ہی رہنے کا کہا گیا ہے ٹیم اسٹیڈیم نہیں جارہی، آج پاکستان اور یو اے ای کے درمیان کرکٹ میچ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان اور یو اے ای کے میچ کا ٹکٹ خریدنے والے شائقین پریشان ہیں انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ میچ کنفرم ہونے پر ہی اسٹیڈیم کا رخ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات27 ستمبر کو ہوں گے
  • رینالہ خورد میں ہونے والا ٹرین حادثہ، تحقیقات میں اہم انکشافات
  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • عوام پر مزید بوجھ؛ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلیے بجلی  مہنگی ہونے کا امکان
  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • بارش اور کرپٹ سسٹم
  • ایشیا کپ: پی سی بی اور آئی سی سی میں ڈیڈ لاک برقرار، آج پاکستان اور یواے ای کا میچ نہ ہونے کا امکان
  • جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
  • مالی نظام کی بہتری کیلئے بلوچستان میں الیکٹرانک سسٹم متعارف
  • کراچی میں بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان