لاہور (خبرنگار+ نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور نے لاہور ہائیکورٹ بار جنرل ہائوس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدینہ کی ریاست انصاف کی بدولت آج بھی رول ماڈل ہے۔ ہمارے آباو اجداد نے پاکستان کے حصول کے لیے جانی اور مالی قربانیاں دیں۔ اس ملک میں ڈنڈے کے زور پر حکومتیں بنائی گئیں۔ جب سے ملک میں مارشل لاء لگے ملک نیچے چلا گیا۔ جس بھٹو کو پھانسی دی گئی اس کو اقتدار میں لانے کے لیے ملک توڑ دیا گیا۔ اپنے لوگوں کو ملک پر مسلط کرنے کے لیے تجربات کئے گئے۔ ہم فلسطین کے لیے ایک لفظ نہیں بول سکتے ہیں۔ آپ نے حکومت چلانی ہوتی ہے لہذا اپنے بندے لاتے ہو۔ بانی پی ٹی آئی بے گناہ جیل میں ہے کیونکہ اس سے نظام کو خطرہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی ملک کی خودمختاری چاہتا ہے۔ یہ ایسے لوگوں کو مسلط کرتے ہیں جو جوتے پالش کریں۔ بانی پی ٹی آئی ملک کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ہم نے سیاسی تحریک چلائی مگر ہمیں روکا گیا۔ جب عوام باہر نکلے تو سیدھی گولیاں ماری گئیں۔ اس قوم کا ہر بندہ نکلے گا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے غلام ملک نہیں چھوڑے گا۔ آج عوام کی آواز فیصلہ سازوںتک پہنچنے نہیں دی جارہی ہے۔ یہ آواز کبھی بھی دبائی نہیں جا سکتی۔ جنون کبھی دبتا نہیں بلکہ بڑھتا جاتا ہے۔ پی ٹی آئی کے لیڈر کوئی متنازعہ بات نہ کریں جس سے تحریک کو نقصان ہو۔ علی امین گنڈا پور نے لاہور ہائیکورٹ بار کے لیے پانچ کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ صدر لاہور ہائیکورٹ بار ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ پاکستان کے لوگ آزادانہ طور پر دوسرے صوبوں میں نہیں جا سکتے ہیں، کسانون کو ان کا معاوضہ نہیں دیا جا رہا، ڈاکٹر بھی سڑکوں پر ہیں۔ ہمیں ان حالات میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ جس طرح 26 ویں آئینی ترمیم کو پاس کروایا گیا، اس طرح سے مائنز اینڈ منرل ایکٹ لایا جا رہا ہے۔ صدر لاہور بار ایسوی ایشن مبشر رحمان نے کہا کہ لوگوں کے دلوں میں عمران خان کی محبت ہے۔ اڈیالہ وہاں میں نے لوگوں کا رش دیکھا جو صرف عمران خان سے ملنے وہاں پہنچے تھے۔ چیف آرگنائزر آئی ایف کے پاکستان انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ میں عدالتوں سے گزارش کرتا ہوں، ججز ہمت کریں، وکلاء ان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ انصاف کریں۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا ہے آپ لوگ آگے بڑھیں، متحد ہوجائیں، بہت جلد عمران خان ہمارے درمیان ہوں گے۔ فیصلہ سازوں کو لیڈر نہیں غلام چاہئیں، ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں زبردستی لوگوں کو اٹھا کر حکومتیں بنانی شروع کر دی گئیں، آج پاکستان قرض میں ڈوب گیا، اب پاکستان خود مختار ہی نہیں رہا، ہم غلام بن گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پی کے نے کہا کہ آپ لوگ وکیل بھی خود ہو مدعی بھی خود ہو، عمران مسلمان کی بات کرتا ہے وہ ناموس رسالت پر بات کرتا ہے۔ عمران خان کا مسئلہ کرسی نہیں بلکہ وہ پاکستان کو آزاد، خود مختار بنانا چاہتا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی گنڈا پور کے لیے

پڑھیں:

7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس

آپریشن سندور کی ناکامی پر شکست خوردہ مودی کی خاموشی پرپورا بھارت سیخ پا ہے۔ 

آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا  کہ نریندر مودی ایک بزدل انسان ہے جس کے پاس کوئی وژن نہیں ہے۔ یہ سچائی ہے کہ نریندر مودی امریکی  صدر ٹرمپ کے سامنے کھڑے  نہیں ہو سکتے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی میں ہمت ہے تو بتائیں کہ امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ مودی اس بات کو  نہیں جھٹلا سکتا کہ اس نے  آپریشن سندور رکوایا۔

دوسری جانب کانگریس لیڈر سوپریا شری نیت کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق 7طیارے مار گرائے گئے، اس پر نریندر مودی کی خاموشی اسے تسلیم کرتی ہے۔ نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شدید خوفزدہ رہتے ہیں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی کی بزدلی کی وجہ سے پورے بھارت کی عزت داؤ پر لگ چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ’وہ کرتے ہیں مگر بتاتے نہیں‘ ٹرمپ نے پاکستان کو ایٹمی تجربات کرنے والے ممالک میں شامل قرار دیدیا
  • پنجاب میں قبل از وقت کھلنے والے تعلیمی اداروں پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ
  • پاک افغان تعلقات عمران خان دور میں اچھے تھے، ذبیح اللہ مجاہد
  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور کوشش ،سابق رہنماؤں نے اہم فیصلہ کرلیا ۔
  • افغانستان ثالثی کے بہتر نتائج کی امید، مودی جوتے کھا کر چپ: خواجہ آصف
  • پی ٹی آئی میں حتمی فیصلہ عمران خان کا، چھوڑ کر جانے والے غیر متعلقہ ہیں: شیخ وقاص اکرم
  • مشرقی محاذ پر بھارت کو جوتے پڑے تو مودی کو چپ لگ گئی: خواجہ آصف
  • سندھ حکومت کراچی کی عوام سے زیادتیاں بند کرے، بلال سلیم قادری
  • ای چالان ظلم، تھپٹر مارنے کی سزا موت نہیں ہوسکتی، اپوزیشن لیڈر بلدیہ کراچی