پاکستان کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان اکثر دہشتگردی، دھماکوں اور ٹارگیٹ کیلنگ کے واقعات کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے لیکن ان دنوں اس کی وجہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کا اعلان جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت 10 روپے کم کرنے کی بجائے اس کا فائدہ بلوچستان کی عوام کو دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کردیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کے اعلان کے مطابق چمن، کوئٹہ، خضدار اور کراچی قومی شاہراہ این 25 کو 2 رویہ کرنے کے ساتھ ساتھ کچھی کینال منصوبہ کو اس رقم سے مکمل کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا بحث

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کہ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایک جانب بلوچستان میں بسنے والے لوگوں کا ماننا ہے کہ 7 دہائیوں بعد بالآخر حکومت نے بلوچستان پر کچھ خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک خوش آئند عمل ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے صوبے میں ترقیاتی اقدامات سے جہاں بسنے والے عوام کی احساس محرومی کم ہوگا، وہیں دیگر صوبہ میں بسنے والی عوام کا مؤقف ہے کہ ملک بھر کا حق صرف ایک صوبے کو دینا رست اقدام نہیں۔

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ چمن کو کراچی سے ملانے والی قومی شاہراہ این 25 کو 2 رویہ کرنا کیوں ضروری ہے۔ دراصل چمن کو کراچی سے ملانے والی یہ سڑک آئے روز کئی قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے اپنا دھرنا کیوں ختم کیا ہے؟

میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس مجموعی طور پر صوبے میں ٹریفک حادثات کے 23257 واقعات رونما ہوئے جس میں 31854 افراد زخمی جبکہ 416 افراد جان بحق ہوئے۔

رواں برس بھی بلوچستان کی قاتل قومی شاہراہوں پر حادثہ کا سلسلہ تھم نہ سکا رواں مجموعی طور پر اب تک 2074 ٹریفک حادثات رونما ہو چکے ہیں جن میں 2724 افراد زخمی جبکہ 48 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

رواں برس ہونے والے واقعات میں قومی شاہراہ این 25 پر 890 ٹریفک حادثات رونما ہو چکے ہیں جبکہ ان حادثات میں 1229 افراد زخمی جبکہ 25 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔

حادثات کی وجوہات

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر آئے روز ہونے والے حادثات ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ ڈائریکٹر آپریشن میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر ڈاکٹر امیر بخش کے مطابق اس قومی شاہراہ پر حادثات ہونے کی سب سے بڑی وجہ سڑک کا 2 رویہ نہ ہونا ہے۔ اس کے علاوہ اوور اسپیڈنگ اور لوکل گاڑیاں چلانے والے ڈرائیورز کی جانب سے اوور ٹائم حادثات کا باعث بنتے ہیں۔

اس تمام صورتحال میں حکومت کی جانب سے قومی شاہراہ این 25 کو 2 رویا کرنے کا فیصلہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ قومی شاہراہ کے جلد تعمیر ہونے سے حادثات میں واضح کمی واقع ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلوچستان چمن خضدار قومی شاہراہ قومی شاہراہ این 25 کوئٹہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان قومی شاہراہ قومی شاہراہ این 25 کوئٹہ قومی شاہراہ این 25 کو کے مطابق

پڑھیں:

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں دونوں ٹیموں کے بلے بازوں نے ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کے اوپنر صائم ایوب اور جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کاک اب اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے ٹی20 انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

صائم ایوب، جو میچ میں 6 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، نے اپنے کیریئر کا 10واں ٹی20 انٹرنیشنل صفر درج کرایا۔ وہ عمر اکمل کے برابر آ گئے ہیں جنہوں نے 84 میچوں میں اتنی ہی بار صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی اور بابر اعظم 8 آؤٹ کے ساتھ ان کے قریب ہیں۔

ٹی20 میں پاکستان کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے بلے باز: صائم ایوب – 10 عمر اکمل – 10 شاہد آفریدی – 8 بابر اعظم – 8 کامران اکمل – 7 محمد نواز – 7 محمد حفیظ – 7

دوسری جانب جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز کوئنٹن ڈی کاک بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر دوسری ہی گیند پر بولڈ ہو کر اپنے ملک کے لیے سب سے زیادہ (8) صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹر بن گئے۔

جنوبی افریقہ کے سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی: کوئنٹن ڈی کاک – 8 اینڈائل فہلوکویو – 7 ٹیمبا باووما – 6 جے پی ڈومنی – 6 ریضا ہینڈرکس – 6 تبریز شمسی – 5 ریلی روسو – 5 اے بی ڈی ویلیئرز – 5

میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ کپتان بابر اعظم نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 68 رنز ناٹ آؤٹ (47 گیندوں، 9 چوکے) بنائے، جبکہ آغا سلمان نے 33 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان جنوبی افریقہ صائم ایوب کرکٹ

متعلقہ مضامین

  • سالانہ 500 سے زائد لوگوں کی ہلاکت، افغانستان میں زلزلے کیوں عام ہیں؟
  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد
  • سوڈان،خونریز جنگ، والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، اجتماعی قبریں و لاشیں
  • کراچی: براق پیٹرول پمپ سچل موڑ کے قریب  ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر بھتیجا جاں بحق، چچا زخمی
  • سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: صائم ایوب اور کوئنٹن ڈی کاک نے کونسے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان گرفتار، پولیس دلہا کی گاڑی کو بھی بند کردیا
  • بلوچستان، ایف آئی کی انسانی اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 10 افراد گرفتار
  • سشانت سنگھ کا قاتل کون ہے؟ اداکار کی بہن کا نیا انکشاف
  • کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس معطل