افغان باشندوں کا انخلاء تیزی سے جاری، 10 ہزار 985 خاندان ڈی پورٹ،آئی جی پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
لاہور(اوصاف نیوز)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری،لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 10985 غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
مہم کے دوران 11 ہزار 643 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا،658 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔لاہور میں 05، صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔
بین الاقوامی قوانین کے تحت غیر قانونی مقیم باشندوں کے انخلا کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،سکیورٹی ہائی الرٹ، تمام غیر قانونی مقیم افراد کا انخلا یقینی بنائیں گے،انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے
سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں،سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
آج اور کل بروزہفتہ مختلف علاقوں میںطوفانی بارش، ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح میں تیزی سے کمی ہورہی ہے: ڈائریکٹر ایری گیشن ریسرچ
ایری گیشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ذاکر سیال نے کہا ہےکہ لاہور میں زیر زمین پانی کی سطح تیزی سے کم ہورہی ہے۔ ڈاکٹر ذاکر سیال نےکہا ہے کہ لاہور کی بازار، گلیاں اور گرین بیلٹس پختہ کرکے زمین کے پھیپھڑے بند کردیے گئے ہیں، حالیہ بارشوں سے بھی زیر زمین پانی کی سطح بلند نہیں ہوسکی۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں حالیہ بارشوں کا صرف 15 لاکھ لیٹر پانی مصنوعی طریقے سے ری چارج ہوسکا ہے، باقی سارا پانی گٹروں اور نالوں میں بہا دیا گیا ہے۔ڈاکٹر سیال کا کہنا تھا کہ لاہور میں پینے کا صاف پانی 700 فٹ نیچے جاچکا ہے، شہر میں 1500 سے 1800 ٹیوب ویل 24 گھنٹے چلتے ہیں، بارشوں کا صرف 3 فیصد پانی زیر زمین ریچارجنگ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیر زمین واٹر ٹیبل اوپر لانے کے لیے ری چارجنگ کنویں بنانا ہونگے، ملک میں پانی سطح بلند کرنے کے لیے بڑے ڈیموں کےساتھ ساتھ انڈرگراؤنڈ ڈیمز بھی ضروری ہیں۔