مریم نواز اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حواس باختہ حکومت بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے خوفزدہ ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں۔
جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابلِ مذمت ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات آئینی و قانونی حق ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بجائے بانئ پی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کر کے ویرانے میں چھوڑ دیا گیا، پنجاب حکومت کا یہ اقدام عدالتی احکامات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب حکومت عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے، عدلیہ آئین و قانون کی پامالی کا نوٹس لے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بیرسٹر سیف کہا ہے کہ کی بہنوں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 1200مثالی گاؤں منصوبے کی تکمیل کیلئے ڈیڈ لائن طلب کرلی
---فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مثالی گاؤں پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے ڈیڈ لائن طلب کر لی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں 1200دیہات مثالی گاؤں بنانے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ کے تحت 130دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔
اس موقع پر مریم نواز نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پروجیکٹ میں عوام کی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا، مثالی دیہات میں واٹر سپلائی، سیوریج اور ویسٹ مینجمنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے جائیں گے۔