پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم خالی کیوں ہیں؟ محمد حفیظ نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچز اس وقت راولپنڈی اور کراچی میں جاری ہیں۔ لیکن گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال عوام میں وہ جوش و خروش دیکھنے کو نہیں ملا۔
پی ایس ایل 10 کے اب تک ہونے والے میچز میں ایک بھی ہاؤس فل نہیں ہوسکا، پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں جس پرغیر ملکی کھلاڑی بھی بول اٹھے کہ تماشائی کرکٹ کی جان ہوتے ہیں لیکن کراچی میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر مایوسی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان
پی ایس ایل کے دوران اسٹیڈیم خالی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوال اٹھایا کہ آخر پی ایس ایل میں اسٹیڈیم خالی کیوں ہیں اس کی وجہ کیا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اس کی 3 وجوہات بیان کی ہیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) اور اے سی سی (ایشیائی کرکٹ کونسل) کے بڑے میچز میں خراب پرفارمس اس کی بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر شائقین پاکستانی کرکٹ ٹیم کی پرفارمنس سے خوش نہیں ہیں۔
Reasons low crowd in PSLX.
1- Pakistan team poor run especially in big events ICC & ACC
2- Surely & rightly fans are not happy
3- Over all experience as fan starting from rout plans, security measures to get to the stadium & so unfriendly experience in grounds https://t.co/zYnqPcIGsk
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) April 16, 2025
سابق کپتان نے پی ایس ایل میچز میں اسٹیڈیم خالی ہونے کی تیسری وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم تک پہنچنے کے لیے بنائے جانے والے روٹ پلانز، سیکیورٹی انتظامات اور میدان میں غیر دوستانہ تجربہ بھی اس کی وجہ ہے۔
کئی صارفین محمد حفیظ کی بات سے اتفاق کرتے نظر آئے کہ انہوں نے بالکل ٹھیک نشاندہی کی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل محمد حفیظذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل محمد حفیظ اسٹیڈیم خالی پی ایس ایل کے محمد حفیظ
پڑھیں:
میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت
چیئرمین پی ٹی اے کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ 2 ججز کل کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کی اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس کیس کی سماعت کریں گے، چیئرمین پی ٹی اے نے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔ اپیل کے حتمی فیصلے تک سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے، جسٹس بابر ستار نے گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف درخواست منظور کی تھی۔ سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیئرمین پی ٹی اے و دیگر نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔