پنجاب بھر کی جیلوں میں انڈور اسپورٹس مقابلوں کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈے پر عملدرآمد کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کی جیلوں میں انڈور اسپورٹس مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
پنجاب بھر کی جیلوں میں انڈور اسپورٹس مقابلوں کے سلسلے میں انٹرا ریجن والی بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے، پنجاب کی جیلوں میں والی بال ٹورنامنٹ 18 سے 26 اپریل تک جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات کا نیا طریقہ کار وضع
ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر کی جیلوں کے اسیران حصہ لے رہے ہیں، پہلے مرحلے میں تمام ریجنز کی ٹیمیں آپس میں مقابلہ کریں گی، دوسرے مرحلے میں اپنے ریجنز کی فاتح ٹیمیں دوسرے ریجن سے مقابلہ کریں گی۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تمام ریجنز کے ڈی آئی جیز نے جیلوں میں والی بال ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، مثبت سرگرمیوں کے فروغ سے اسیروں کو صحت مند ماحول فراہم کر رہے ہیں، کھیلوں کے مقابلوں کے بعد ہنرمند اسیروں کے مابین بھی مقابلے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں 125 سالہ جیل قوانین میں تبدیلی، غیر ملکی قیدیوں کو کیا سہولیات میسر ہوں گی؟
’نفرت جرم سے، مجرم سے نہیں کے اصول کے تحت اسیروں کی فلاح و بہبود جاری ہے، جیلوں میں قائم انڈسٹری میں ہنر سیکھنے کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لے کر اسیران نارمل زندگی کی جانب واپس آئیں گے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈور اسپورٹس پنجاب جیل ریفارمز محکمہ داخلہ وزیراعلٰی پنجاب.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈور اسپورٹس جیل ریفارمز محکمہ داخلہ انڈور اسپورٹس بھر کی جیلوں کی جیلوں میں
پڑھیں:
ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا: صدر اے سی سی کا اعلان
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا، ٹورنامنٹ کے میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔ قبل ازیں کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایشیا کپ پر تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور ٹورنامنٹ کا شیڈول اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں آسکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں بی سی سی آئی نے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے لیے وقت مانگا تھا۔کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایشیا کپ میں کل 8 ٹیمیں شرکت کریں گی، ایشیا کپ کی مجوزہ ونڈو 10 سے 28 ستمبر کے درمیان رکھی گئی ہے اور ایشیا کپ کے شیڈول کے حوالے سے ابتدائی اعلان آج متوقع ہے۔یاد رہے کہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس تھی تاہم بھارتی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہ آنے کے بعد پاکستان نے بھی واضح طور پر کہہ دیا تھا کہ ہم بھی ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔