سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے کے حجرے پر حملہ، آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
وانا(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان میں سابق صوبائی وزیر اور موجودہ ایم پی اے اقبال وزیر کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی۔ واقعے میں کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب پی کے 103 پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر کے حجرے پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔ اور آگ لگادی۔
آگ کے باعث حجرے میں پڑا سامان جل گیا اور کچھ کمروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس: عمرایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 15 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمرایوب، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 15 ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں بتایا گیا کہ پندرہ ملزمان اشتہاری ہیں جنہیں سزا سنائی جاچکی ہے۔
اشتہاری ملزمان میں، سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق قائد حزب اختلاف سینیٹ شبلی فراز، زرتاج گل، شیخ راشد شفیق، حسن نواز، شکیل نیازی اور دیگر موجود ہیں۔
عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کو سزا سنائی جاچکی ہے، ملزمان عدالت میں سرنڈر کریں ورنہ ان کی تمام منقولہ و غیرمنقولہ پراپرٹی ضبط کرلی جائے اور پراپرٹی ضبط کرنے کے بعد ریونیو ڈیپارٹمنٹ اوپن نیلام کرے۔
واضح رہے کہ ان تمام ملزمان کو فیصل آباد سے اے ٹی سی نے چالیس چالیس سال قید کی سزا سنائی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے حکم جاری کیا تھا۔