ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ کی فلم میں کون سا کردار ادا کریں گی؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے ساتھ انڈین پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ میں نظر آئیں گی تاہم اس حوالے سے کچھ چیزیں راز میں رکھی جا رہی تھیں۔
حال ہی میں تجربہ کار پاکستانی اداکار ناصر چنیوٹی نے تصدیق کی ہے کہ ہانیہ عامر انڈین پنجابی فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکار خود بھی اس فلم میں کردار نبھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟
ناصر چنیوٹی نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ پاکستان کی سپر اسٹار ہانیہ عامر سردار جی 3 میں کام کر رہی ہیں، اور یہ فلم جون 2025 میں ریلیز ہو رہی ہے۔
فلم میں ہانیہ عامر کے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ناصر چنیوٹی نے بتایا کہ وہ کوئی سائیڈ رول نہیں بلکہ ایک اہم کردار نبھا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہیروئن کا سائیڈ رول نہیں ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہماری انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، اور انہوں نے پنجابی میں اداکاری کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ وہ پنجابی بہت اچھی بولتی ہیں جب فلم ریلیز ہو گی تو آپ خود دیکھ لیں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کی ایک جیسی انسٹا اسٹویز بھی سامنے آئی تھیں جس سے صارفین نے اندازہ لگایا کہ دونوں فنکار ساتھ کوئی پراجیکٹ کر رہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے اس کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی تھی۔
واضح رہے کہ فلم سردار جی 3، جو بھارتی پنجابی سنیما کی مشہور فرنچائز کا تسلسل ہے جس کی کاسٹ اور کہانی کو پروڈیوسر نے خفیہ رکھا ہوا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
دلجیت دوسانجھ سردار جی 3 ناصر چنیوٹی ہانیہ عامر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: دلجیت دوسانجھ ناصر چنیوٹی ہانیہ عامر دلجیت دوسانجھ ناصر چنیوٹی ہانیہ عامر فلم میں
پڑھیں:
لاہور تا راولپنڈی ریل کار کے نئے ریک کا افتتاح
ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے نے لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار کے نئے ریک کا باضابطہ افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے عامر علی بلوچ نے شرکت کی اور نئی بوگیوں کا معائنہ کیا۔
ریلوے حکام کے مطابق ریل کار کے نئے ریک کو دشوار گزار راستوں پر موجود ٹریک سے گزارنے کے لیے بوگیوں کو ری فربش کیا گیا ہے۔
بوگیوں میں مسافروں کی سہولت کے لیے کھانے پینے کی اشیاء، ابتدائی طبی امداد کے لیے ادویات، اور صفائی ستھرائی کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا کہ مزید ٹرینوں میں بھی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ کھانے پینے کی اشیاء سے لے کر صفائی اور طبی امداد تک بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریل کا سفر آج بھی دیگر ٹرانسپورٹ ذرائع کے مقابلے میں سستا اور محفوظ ہے۔ ہمارا اصل مقصد مسافروں کو جلد اور بحفاظت اُن کی منزل تک پہنچانا ہے۔
عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ لوکو موٹو اور ٹریکس کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ انٹرنیشنل فنانسنگ کے ذریعے ٹریک کی اپ گریڈیشن بھی کی جا رہی ہے تاکہ مستقبل میں ٹرینوں کی رفتار اور سروس کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکے۔
موٹرسائیکل فلائی اوور سے نیچے گر گئی،سوارموقع پر جاں بحق