شوبز ستاروں میں طلاق کی بڑھتی ہو شرح کیوں؟ اداکار سمیع خان نے وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
معروف اداکار سمیع خان نے شوبز دنیا میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح پر خاموشی توڑ دی۔
اداکار سمیع خان جو اپنی جاندار اداکاری اور حساس طبیعت کے باعث شہرت رکھتے ہیں، نے ایک انٹرویو میں ایک سماجی مسئلے پر کھل کر گفتگو کی۔
سمیع خان نے شوبز کی دنیا میں تیزی سے بڑھتی طلاق کی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محبت، اعتماد اور احترام کے بغیر پائیدار ازدواجی رشتہ قائم نہیں رہ سکتا۔
اداکار سمیع خان نے بتایا کہ شوبز ستاروں میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ وہی ہے جو معاشرے میں عام ہیں۔
اداکار نے مزید کہا کہ شادی کو طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے لیے فریقین ایک دوسرے سے حد سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کریں۔
سمیع خان نے مزید کہا کہ جوڑوں کو حقیقت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھوٹے موٹے سمجھوتے کرنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ یہی ایک مضبوط رشتے کی بنیاد ہے۔
اداکار نے یہ مشورہ دیا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی رائے کو تسلیم کیا جائے تو دوسروں کی رائے کا احترام کرنا بھی سیکھیں۔
تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اگر میاں بیوی کے درمیان رشتہ زہریلا ہو جائے یا گھریلو تشدد جیسی صورت حال درپیش ہو تو پھر ایسے رشتے سے نکل آنا ہی بہتر ہے۔
سمیع خان نے کہا کہ جب کسی ساتھی فنکار کی طلاق کی خبر ملتی ہے تو ذاتی طور پر دکھ ہوتا ہے اور افسوس کرتا ہوں کہ شاید تھوڑی اور کوشش کی جاتی تو رشتہ بچ سکتا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکار سمیع خان طلاق کی کہا کہ
پڑھیں:
اداکارہ کا طلاق کے بعد فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل
تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر شالنی نے منفرد انداز میں فوٹو شوٹ کیساتھ طلاق کا اعلان کردیا۔
اداکارہ شالنی نے لال رنگ کا جوڑا زیب تک کر کے سوشل میڈیا پر اپنا طلاق کا فوٹو شوٹ پوسٹ کیا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کئی لوگ انہیں سراہا بھی رہے ہیں۔
انہوں نے اس لمحے کو ایک نئے آغاز کے طور پر مناتے ہوئے معاشرتی روایات کو چیلنج کیا اور طلاق کو ایک جشن کے طور پر مناتے ہوئے اپنی شادی کی تصویر بھی پھاڑ دی۔
شالنی نے اپنی پوسٹ میں ان خواتین کے لیے پیغام دیا جو شادی شدہ زندگی میں مشکلات کا شکار ہیں لیکن آواز بلند کرنے خوفزدہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر شادی خوشگوار نہ ہو تو اسے ختم کرنا ہی بہتر فیصلہ ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی عورت کیلئے طلاق کو ناکامی نہیں سمجھنا چاہیئے بلکہ یہ زندگی میں ایک نیا اور مثبت موڑ ہو سکتا ہے۔
یاد رہے تامل فلم انڈسٹری کی اداکارہ شالنی نے 2020 میں ریاض نامی شخص سے شادی کی تھی جس سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اداکارہ نے شوہر پر ذہنی و جسمانی تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔