لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کی روک تھام کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چنگ چی رکشہ بنانے والی کمپنیوں کو 3 ماہ میں ٹرانسپورٹ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے اور بصورت دیگر انہیں سیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

اس موقع پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی واقع ہورہی ہے، اپریل میں شدید گرمی بھی ہے، شدید بارشیں بھی اور شدید ژالہ باری بھی ہورہی ہے، ہمیں اس کا کوئی مستقل حل تلاش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور فضائی آلودگی میں ایک بار پھر سب سے آگے، انتظامیہ نے چنگ چی رکشے بند کردیے

اس موقع پر سی ٹی او اظہر وحید نے عدالت کو بتایا کہ چنگ چی رکشوں پر پابندی کی درخواست ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوادی ہے، ان رکشوں سے  ٹریفک حادثات میں اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے، اس پر جسٹس شاہد کریم نے نے کہا چنگ چی بنانے والوں کے لائسنس ابھی روک رہا ہوں، 3 مہینے کے اندر ٹرانسپورٹ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، نہیں تو انہیں سیل کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چنگ چی رکشوں پر پابندی لگنا بہت ضروری ہے، یہ سمری آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ کے پاس پہنچ جانی چاہیے، اگر چنگ چی رکشوں کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو یہ پورے شہر میں پھیل جائیں گے، انہیں بنانے والی کمپنیوں کو بند کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

چنگ چی رکشہ سماعت لائسنس لاہور ہائیکورٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چنگ چی رکشہ لائسنس لاہور ہائیکورٹ چنگ چی

پڑھیں:

لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی



لاہور:

پاکستان ریلوے تمام تر اقدامات کے باوجود ریلوے ٹریک کا نظام نہ بدل سکا، نارووال پسنجر 211 ڈی ریل ہوگئی۔

نارووال پسنجر 211 کالا خطائی روڈ کے قریب ڈی ریل ہوئی، آج صبح 9 بجے کے قریب ٹرین کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی تھی، جس کے باعث مسافروں کو کئی گھنٹے مشکلات کا سامنا رہا۔

ریلوے کا ٹریک کالا خطائی روڈ سے نارنگ منڈی کے درمیان جگہ جگہ سے متاثر ہے۔

 

Tagsپاکستان

متعلقہ مضامین

  • شہری لاپتا کیس: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کا بڑا فیصلہ
  • قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والی 10 پاور کمپنیاں کون سی ہیں؟
  • آپشن ہونا چاہیے شہری اجرک والی یا پاکستانی پرچم والی نمبر پلیٹ لگائیں، آفاق احمد
  • لاہور ہائیکورٹ نے گرفتار ملزم کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کے خدشے پر دائر درخواست نمٹا دی
  • مبینہ جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف روزانہ درجنوں درخواستیں آرہی ہیں، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک ہی طرز کے مبینہ پولیس مقابلوں پر سوالات اٹھادیے
  • لاہور ہائیکورٹ: ‏فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں بری کرنے کی درخواستیں مسترد
  • اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھڑ کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
  • اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا سزا کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
  • لاہور سے نارووال جانے والی مسافر ٹرین کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی