بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ تمنا بھاٹیا کے ’نو انٹری 2‘ میں شامل ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اعلان کردہ فلم ’نو انٹری 2‘ میں ارجن کپور، ورون دھون اور دلجیت دوسانجھ مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ اس فلم کے حوالے سے کہا جارہا ہے معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا کو اس فلم میں اہم خاتون کردار کے لیے منتخب کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ان کا کردار پہلی فلم میں بپاشا باسو کے کردار سے مشابہ ہوگا۔ تمنا کے اس مزاحیہ فلم میں شامل ہونے کی خبروں سے مداح خوش ہیں تاہم ابھی ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ بھی مذاکرات جاری ہیں اور ان کا نام بھی اس پروجیکٹ کے لیے زیر غور ہے۔

پروڈیوسر بونی کپور کے مطابق ’نو انٹری 2‘ کی شوٹنگ جون یا جولائی 2025 میں شروع ہوگی اور فلم کو دیوالی کے موقع پر 26 اکتوبر 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ تمنا بھاٹیا نے حال ہی میں اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’رینجر‘ کی شوٹنگ شروع کی ہے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: تمنا بھاٹیا

پڑھیں:

شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق

کراچی:

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے فرسٹ ایئر کے امتحان کی تیاری کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

نیوکراچی کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، مقتولہ کی لاش 3 گھنٹے سے زائد دیر تک گھر کی چھت پر پڑی رہی ہے اور کسی کو پتا نہیں چلا  جب کہ باراتی فائرنگ کرتے ہوئے بارات لے کر حیدرآباد چلے گئے ۔

پولیس کے مطابق سیکٹر الیون ڈی مکان نمبر 70 /06 کی چھت پر فائرنگ کی زد میں آکر 19 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی ، جس کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں اس کی شناخت 19 سالہ لائبہ دختر احمد علی کے نام سے کی گئی ۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ جاں بحق ہونےو الی لڑکی کے گھر سے دو گھر چھوڑ کر احمد رضا نامی شخص کی شادی تھی  اور بدھ کی شب تقریباً ساڑھے 9 بجے بارات حیدرآباد جا رہی تھی ۔

بارت میں شریک چند افراد فائرنگ کر رہے تھے  جب کہ لائبہ گھر کی چھت پر فرسٹ ائیر کے پریکٹیکل کی تیاری کر رہی تھی اور ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی اور وہیں چھت پر گر گئی  جب کہ باراتی فائرنگ کرتے ہوئے حیدرآباد چلے گئے ۔

طالبہ کی چھت پر گولی لگنے سے ہلاکت کا کسی کو پتا نہیں چلا ۔ رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے گھر والے لائبہ کو کھانا کھانے کے لیے بلانے گئے تو اس کی خون میں لت پت لاش پڑی ہوئی تھی ۔

ڈاکٹروں نے اسپتال میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اسی کی ہلاکت کو 4 گھنٹے گزر چکے ہیں جب کہ مقتولہ کے سر پر سامنے سے گولی لگی جو دماغ پھاڑتے ہوئے باہر نکل گئی ۔

مقتولہ کے ورثا نے میڈیا کو کوریج سے روک دیا ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی بھارت کے بے بنیاد الزامات کی شدید مذمت کرتی ہے، بیرسٹر گوہر
  • شادی میں فائرنگ؛ فرسٹ ایئر امتحان کی تیاری  کرتی 19 سالہ طالبہ گولی لگنے سے جاں بحق
  • مجھ سے زبردستی اداکاری کروائی گئی؛ خوشبو نے درد ناک کہانی بتادی
  • مشہور اداکارہ نے ویٹریس بننے کیلئے اداکاری چھوڑ دی
  • ایک ہی اداکار کیساتھ ماں، بہن، بیوی اور محبوبہ کا کردار نبھانے والی اداکارہ
  • محبت میں دھوکا، اداکارہ مشال خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی
  • جو نام ہم بھجواتے وہ جیل انتظامیہ قبول نہیں کرتی، نعیم حیدر
  • پنجاب میں کسانوں کے ساتھ جو ہو رہا ایوان کردار ادا کرے، شبلی فراز
  • محبت میں دھوکا، اداکارہ امر خان نے مردوں کے حق میں آواز بلند کردی
  • کترینہ کیف کی بہن کی بالی ووڈ میں دھواں دار انٹری، فلم کا ٹیزر جاری