علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 3 روزہ پارٹی کنونشن ہوا جس کے دوسرے روز صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔اعلامیے کے مطابق آج 20 اپریل کو نئے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوا جس میں ملک بھر کے 120 اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔
کاہنہ ؛ سولر پینل فیکٹر ی میں آگ لگ گئی
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
ٹاپ سیڈ ناصر اقبال نے تیسری چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان اسکواش چیمپئن شپ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔
پی این روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں ناصر اقبال نے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم کو 1-3 سے شکست دی۔
ویمنز ایونٹ کے فائنل میں پشاور کی ماہ نور علی نے اپنی بڑی بہن سحرش علی کو 0-3 سے شکست دی۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں 20 لاکھ روپے کی مجموعی انعامی رقم تقیسم کی گئی۔
اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے انعامات تقسیم کیے۔
کموڈور مدثر خورشید نے استقبالیہ کلمات ادا کیے۔
تقریب میں کمانڈر کراچی فیصل عباسی، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان، اولمپیئن سمیع اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔