سندھ حکومت کی طرف سے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم، اہلیت کی شرائط کیا ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے خواتین کے لیے مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم کی اہلیت کا اعلان کردیا ہے۔
ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے شروع کے گئے اس منصوبے کا مقصد صوبے میں خواتین کو مواصلات سے متلعق درپیش مشکلات میں کمی لانا اور انہیں بااختیار بنانا ہے۔
اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے درخواست گزار کا سندھ کا مستقل شہری اور اسٹوڈنٹ یا ملازمت پیشہ خاتون ہونا لازمی ہے۔
درخواست گزار کے پاس مصدقہ ڈرائیونگ لائسنس کا ہونا بھی ضروری ہے جبکہ قرعہ اندازی کے ذریعے اسکوٹی ملنے پر درخواست گزار 7 سال تک اسے فروخت نہ کرنے کی پابند ہوگی۔
اسکوٹیز کی تقسیم شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کی جائے گی جس کی مانیٹرنگ میڈیا کی زیرنگرانی ہوگی۔
مفت اسکوٹی اسکیم کے لیے خواہش مند خواتین اس ویب سائٹ سے اپلائی کرسکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
بی وائی ڈی کا پہلا پلگ اِن ہائبرڈ ماڈل ’شارک 6‘ پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان
کراچی(نیوز ڈیسک) بی وائی ڈی پاکستان رواں ہفتے اپنی پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک پک اپ ’شارک 6‘ متعارف کرانے جا رہا ہے، جو ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بی وائی ڈی پاکستان ملک کی پہلی پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (پی ایچ ای وی) ’شارک 6‘ کو جمعے کے روز متعارف کرانے جارہا ہے، جو ملک میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کو اپنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
یہ لانچنگ ایسے وقت پر ہو رہی ہے جب چینی آٹو میکر پاکستان کو ایک اہم علاقائی مارکیٹ کے طور پر پیش کر رہا ہے اور یہاں مقامی پیداوار کا پلانٹ قائم کر رہا ہے، تاکہ پورے ملک میں پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (پی ایچ ای وی) کے فروغ کی بنیاد رکھی جا سکے۔
منگل کو ایک تجرباتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے بی وائی ڈی پاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا کہ کمپنی کی مربوط سپلائی چین اور جاری تحقیق و ترقی کی کوششوں نے اسے ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کرنے کے قابل بنایا ہے جو مؤثر اور ذہین ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ انجن صرف اس وقت فعال ہوتا ہے جب ضرورت ہو، جس سے طویل سفر کے دوران دباؤ سے پاک تجربہ حاصل ہوتا ہے۔
بی وائی ڈی پاکستان کے نائب صدر برائے سیلز اینڈ اسٹریٹجی دانش خالق نے ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (ایچ ای وی) اور پلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں (پی ایچ ای وی) کے درمیان فرق واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ایچ ای وی بنیادی طور پر پیٹرول انجن پر انحصار کرتی ہیں اور اپنی بیٹریاں انجن یا ریجنریٹو بریکنگ کے ذریعے چارج کرتی ہیں، جب کہ پی ایچ ای وی میں بڑی بیٹریاں نصب ہوتی ہیں جنہیں باہر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔
Post Views: 4