کینالز منصوبہ،صدرمملکت آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے، ایاز لطیف پلیجو کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
اسلام آباد ( نیوزڈیسک) ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نہروں کی حمایت کرتی ہے، انہیں اسی بنیاد پر اقتدار ملا۔ بدین میں نیشنل پیپلز موومنٹ (این پی ایم) نے نہروں کے منصوبے کے خلاف ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے مزید کہا کہ
نیشنل پیپلز موومنٹ (این پی ایم) کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نہروں کی حمایت کرتی ہے، انہیں اسی بنیاد پر اقتدار ملا۔نہریں کھود کر دریائے سندھ کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نئی نہریں کھودنے کی سمری پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے دستخط نہیں کیے تھے بلکہ موجودہ صدر آصف علی زرداری نے دستخط کیے تھے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دریائے سندھ پر نئی نہروں کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں۔ ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ چولستان میں 6 نہریں کھودنے سے سندھ کا پانی بند ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں :کنول عالیجا، مصنوعی ذہانت کے بل پر عالمی کاروباری اداروں تک رسائی پانے والی باہمت خاتون
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایاز لطیف پلیجو کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پیپلز پارٹی، ن لیگ، جے یو آئی اور اے این پی کا پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار
پشاور:سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے حکومت اور اپوزیشن کا گٹھ جوڑ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، ن لیگ اور اے این پی نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں ارکان کے انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علماء اسلام نے حکومت کے ساتھ ایکا کرلیا تھا جس کے تحت حکومت اور اپوزیشن مفاہتی فارمولے کے تحت اور مشترکہ امیدواروں کا انتخاب کرنے میں کامیاب ہوئے تھے لیکن یہ گٹھ جوڑ سینیٹ الیکشن کے دو روز بعد ہی ختم ہو گیا۔
حکومت کی جانب سے بلائی گئی امن و امان کے حوالے سے اے پی سی میں اپوزیشن جماعتوں نے شرکت سے انکار کردیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار نے کہا ہے کہ اے پی سی حکومت سطح پر ہے اور حکومت پہلے سے ہی فیصلے کرچکی ہوتی ہے، اگر اے پی سی تحریک انصاف کی سطح پر بلائی جاتی تو اے این پی شرکت کرتی۔
اسی ضمن میں ترجمان جے یوآئی عبدالجلیل جان نے تصدیق کی ہے کہ جے یو آئی تحریک انصاف کی آل پارٹیز کانفرنس میں شریک نہیں ہوگی۔