سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
کراچی: سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کے نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا کی تجارتی جنگ اور دنیا بھر کے سینٹرل بینکس کا اپنے زخائر بڑھانے کی غرض سے گولڈ کی وسیع پیمانے خریداری نے عالمی اور پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کو تاریخ کی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔
امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے سود کی شرح میں کمی نہ کرنے کے اعلان سے عالمی سطح پر مہنگائی کساد بازاری بڑھنے کے خدشات نے دنیا بھر میں غیر یقینی فضاء پیدا کردی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 69ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 395ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 8ہزار 100ہزار روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار 800روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی تولہ سونے کی قیمت بھی 6ہزار 944روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 755روپے کی نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کے اضافے سے 3ہزار 441روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 21روپے کے اضافے سے 2ہزار 950روپے کی سطح پر آگئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخوراک کیلئے ترستی فلسطینی خاتون بچوں کو کھچوے پکا کر کھلانے پر مجبور پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، وزیراعظم کا خراج تحسین چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا امریکہ اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر اندھا دھند محصولات عائد کر رہا ہے، چینی وزارت تجارت چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ سونے کی قیمت کے اضافے سے کی نئی
پڑھیں:
اسٹرینجر تھنگز کا پانچواں سیزن کب ریلیز ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ سیریز کا پانچواں سیزن بھی جلد ریلیز کے لیے تیار ہے جس نے شائقین کا جوش بڑھا دیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ’اسٹریجر تھنگز‘ کے دوستوں کے ساتھ ایک بار پھر جڑنے کا وقت ہے اور پانچویں سیزن کے آنے سے پہلے پچھلے 4 سیزنز کو دوبارہ دیکھ لیں۔
یہ مقبول سائنس فکشن سیریز بچوں کے گروپ کی داستان بیان کرتی ہے جو اپنی دوستی، ہمت اور قربانی کے جذبے کے ساتھ ڈیماگورگنز اور مائنڈ فلیئرز جیسے خوفناک مخلوقات سے لڑتے ہیں اور خطرناک حالات میں بھی ایک دوسرے کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔ ان کے قصبے میں اسرار واقعات رونما ہوتے ہیں اور ایک دوسری دنیا کی موجودگی کا انکشاف ہوتا ہے جسے ’اپ سائیڈ ڈاؤن‘ کہا جاتا ہے۔
یہ سیریز پہلی بار 15 جولائی 2016 کو ریلیز ہوئی، اور فوراً ہی دنیا بھر میں پسند کی جانے لگی۔ اسٹرینجر تھنگز کے اب تک 4 سیزن ریلیز ہو چکے ہیں جبکہ پانچواں سیزن آخری ہوگا جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔
پہلا سیزن 2016 میں ریلیز ہوا تھا جس میں ول بائرز نامی لڑکے کے غائب ہونے اور الیون نامی لڑکی کے پراسرار طور پر نمودار ہونے کے واقعات دکھائے گئے تھے۔
دوسرے سیزن میں ’اپ سائیڈ ڈاؤن‘ کے ہاکنز پر بڑھتے ہوئے اثرات اور نئے خطرات کو دکھایا گیا تھا۔ نو سال پہلے ہی الیون (میلی بوبی براؤن) نے پہلی بار اسکرین پر قدم رکھا جو ایک خاموش مگر طاقتور لڑکی تھی۔ یہ جملے مکمل کرنے میں تو ہچکچاتی تھی، لیکن اسکول کے غنڈوں کو سبق سکھانے میں ذرا دیر نہ لگاتی۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس بھی مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مناظر استعمال کرنے لگا، کچھ طبقے ناخوش وجہ کیا ہے؟
جبکہ تیسرے سیزن میں ہاکنز میں ایک نئی مال کے کھلنے اور سوویت یونین کی خفیہ سرگرمیوں کو نمایاں کیا گیا۔ چوتھا سیزن کافی زیادہ بڑا تھا، جس میں کئی نئے کرداروں کو متعارف کرایا گیا تھا اور کہانی کو ایک نئے خطرناک موڑ پر لے جایا گیا تھا۔
پانچواں اور آخری سیزن 2025 میں ریلیز ہوگا اور اس کی 8 اقساط کے عنوانات کا اعلان کیا جا چکا ہے۔ اس سیزن میں 1987 کے واقعات دکھائے جائیں گے اور یہ ہاکنز کے باشندوں کی ’اپ سائیڈ ڈاؤن‘ کے خلاف آخری جنگ ہو گی، یہ سیریز اپنی بہترین کہانی، مضبوط اداکاری اور 80 کی دہائی کی نوسٹالجیا کی وجہ سے دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوئی ہے۔
اسٹرینجر تھنگز سیریز کا آخری سیزن کا پہلا حصہ 26 نومبر کو ریلیز ہو رہا ہے، دوسرا حصہ کرسمس کے دن یعنی 25 دسمبر کو، اور فائنل اور آخری قسط نئے سال کی شام یعنی 31 دسمبر کو نشر کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹرینجر تھنگز نیٹ فلکس ہالی ووڈ