قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے واجبات کی عدم ادائیگی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا در کھٹکٹا دیا۔

گزشتہ دنوں مقامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی انکشاف کیا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال انکے واجبات ادا نہیں کیے، یہ صورتحال کافی مایوس کن ہے تاہم امید ہے کہ جلد از جلد یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

تاہم اب انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ تاحال اپنے واجبات کے انتظار میں!

سابق کوچ جیسن گلیسپی کا موقف ہے کہ پی سی بی نے ان کے ساتھ کیے گئے معاہدے کی شرائط پوری نہیں کیں جبکہ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی مشیروں نے کیس کا جواب دینے کی تیاری کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: اے آئی نے چاہت اور بابراعظم کا مقابلہ کرواڈالا؛ ویڈیو پر مداح حیران

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیسن گلیسپی نے آئی سی سی کے ڈسپٹ ریزولیوشن چیمبر میں کیس دائر کردیا ہے اور موقف اپنایا گیا ہے کہ پی سی بی پر 50 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم واجب الاادا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں نے عاقب جاوید کی رخصتی کا پروانہ بھی جاری کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانونی عمل کا احترام کریں گے، یہ ایک معمول کا معاہداتی تنازع ہے جو جلد حل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے عاقب جاوید کو "جوکر" قرار دیدیا

دوسری جانب کچھ سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ پی سی بی کی ساکھ کو متاثر کرسکتا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے دونوں فریقوں کو نوٹس جاری کردیا ہے اور معاملے کی سماعت اگلے ماہ ہونے کی توقع ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جیسن گلیسپی سابق ہیڈکوچ مزید پڑھیں گلیسپی نے پی سی بی

پڑھیں:

پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو مزید غیر ملکی کوچز کی تقرری متوقع

لاہور:

پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو مزید غیر ملکی کوچز کی تقرری متوقع ہے، فیلڈنگ کوچ محمد مسرور اب نئی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق  محمد محمد مسرور کی  شین میکڈرمٹ کو فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے، ان کے ساتھ بات چیت جاری ہے،معاملات  طے پانے پر باقاعدہ اعلان ہوگا۔

اسٹرینٹھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کے لیے گرانٹ لوڈن کو بھی ٹیم مینجمنٹ کا حصہ بنایا جارہا ہے۔

 عمر گل، وہاب ریاض اور ریحان احمد میں سے کسی ایک کو پاکستان شاہینز ٹیم کے ساتھ ہیڈ کوچ کم مینجر کے طور پر تعنیات کیا جاسکتا ہے۔

اس سلسلے میں جلد معاملات فائنل ہونے پر پی سی بی ان تقرریوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز: اہم خبر سامنے آگئی
  • پاکستان کرکٹ ٹیم میں دو مزید غیر ملکی کوچز کی تقرری متوقع
  • کرکٹ میں سیاست، مودی سرکار نے بھارتی ٹیم کا دورہ بنگلا دیش ملتوی کردیا
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلہ دیش غیر معینہ مدت تک ملتوی، دونوں بورڈز کی خاموشی برقرار
  • پی سی بی کا 18 ارب 30 کروڑ روپے کا بجٹ منظور، کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم فیصلے
  • پی سی بی کے رواں مالی سال کے لیے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری
  • چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس: کرکٹ کے فروغ کیلئے  اہم فیصلے
  • مبینہ غیر قانونی بھرتیاں، سابق چیئرمین ایس پی ایس سی و دیگر کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز
  • پی ایف یو جے کا میڈیا ورکروں کی غیر قانونی برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
  • وفاقی تعلیمی بورڈ میں طلباء اور اداروں کی فلاح وبہبود کے لیے مزید اصلاحات لارہے ہیں،ڈاکٹر اکرام علی