اداکارہ عفت عمر نے ثقافتی مشیر بننے کی پیشکش ٹھکرا دی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف و سینیئر اداکارہ، ماڈل اور میزبان عفت عمر نے پنجاب حکومت کی جانب سے دی گئی ثقافتی مشیر کے عہدے کی پیشکش قبول کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
Thankyou so much Punjab Government @MaryamNSharif for considering me capable enough for this responsibility,but after putting some thought I humbly decline the offer and wish you all the best for culture ministry ???? https://t.
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) April 22, 2025
عفت عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ٹیگ کرتے ہوئے حکومت کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔ لکھا کہ پنجاب حکومت کا مجھے اس ذمہ داری کے قابل سمجھنے کا بہت شکریہ، لیکن کچھ غور و فکر کے بعد میں نے عاجزی کے ساتھ اس پیشکش کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ محکمہ ثقافت کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہیں اور حکومت کے اقدامات کی حمایت کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: اداکارہ عفت عمر سیکولر پاکستان کیوں چاہتی ہیں؟
یاد رہے کہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب نجی نیوز چینلز اور ذرائع ابلاغ میں یہ رپورٹس گردش کر رہی تھیں کہ عفت عمر کو صوبہ پنجاب کی ثقافت کی بحالی و فروغ کے لیے کلچرل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے اور لاہور کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں ان کے لیے باقاعدہ دفتر بھی قائم کیا گیا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عفت عمر اپنی سرکاری ذمہ داریوں کی انجام دہی کا آغاز بھی کر چکی ہیں، تاہم اداکارہ کے بیان کے بعد واضح ہو گیا ہے کہ انہوں نے یہ عہدہ سنبھالنے سے انکار کر دیا ہے۔
عفت عمر کے اس فیصلے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے، جہاں کئی افراد نے ان کے انکار کو ذاتی اصولوں پر مبنی فیصلہ قرار دیا، وہیں کچھ نے ان کی شوبز اور ثقافت سے جڑی خدمات کو سراہا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اداکارہ، ماڈل الحمرا لاہور ثقافتی مشیر عفت عمر مریم نواز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اداکارہ ماڈل الحمرا لاہور ثقافتی مشیر عفت عمر مریم نواز عفت عمر کے لیے
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔