امریکی رکن کانگریس جیک برگ مین نے بھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کا اعلیٰ سطحی دورہ کرنیوالے امریکی رکن کانگریس جیک برگ مین نے پاک امریکا تعلقات میں انسانی حقوق پر زور دیتے ہوئے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کیے گئے اپنے ایک بیان میں، ریپبلکن پارٹی سے وابستہ رکن کانگریس جیک برگمین نے پاکستان اور امریکا کے مضبوط تعلقات کو فروغ دینے میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کی اہمیت پر زور دیا۔
جیک برگ مین کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران اور بعد میں امریکا میں رہنماؤں اور کمیونٹیز سے بات چیت کے تناظر میں، وہ عمران خان کی رہائی کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہیں۔
https://Twitter.
’پاکستان اور امریکا کی مضبوط شراکت داری مشترکہ اقدار یعنی جمہوریت، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی پر پروان چڑھتی ہے، آئیے مل کر آزادی اور استحکام کے لیے کام کریں۔‘
جیک برگ مین نے حال ہی میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے امریکی کانگریس کے وفد کی قیادت ، کانگریس کے رکن تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن نے اپنے دورہ پاکستان کو ’انتہائی کامیاب اور مستقبل کے لیے اہم‘ قرار دیا تھا۔
کانگریس مین جیک برگ مین سمیت وفد کے اراکین نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیوں کر رہےہیں؟
رکن کانگریس جیک برگمین کے اس حالیہ بیان سے عمران خان کی رہائی کی وکالت کرنے والے امریکی قانون سازوں کی آواز میں اضافہ ہوا ہے، رواں برس فروری میں، کانگریس مین جو ولسن اور اگست پلگر نے سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کو لکھے ایک خط میں عمران خان کی رہائی کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت پر زور دیا تھا۔
اس سے قبل رچرڈ گرینیل، نیشنل انٹیلی جنس کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر اور صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی نے عوامی طور پر عمران خان کی رہائی کی وکالت کی ہے۔
گزشتہ برس دسمبر میں گرینل نے خان کی قید کے بارے میں بائیڈن انتظامیہ کے ردعمل پر تنقید کرتے ہوئے جمہوری اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے مزید سخت موقف اختیار کرنے پر زور دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی کانگریس بائیڈن انتظامیہ بانی پی ٹی آئی پاکستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم جیک برگ مین رچرڈ گرینیل رہائی سیکریٹری آف اسٹیٹ صدر ٹرمپ عمران خان مارکو روبیوذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی کانگریس بائیڈن انتظامیہ بانی پی ٹی ا ئی پاکستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم جیک برگ مین رچرڈ گرینیل رہائی سیکریٹری ا ف اسٹیٹ مارکو روبیو رکن کانگریس جیک برگ عمران خان کی رہائی جیک برگ مین کے لیے
پڑھیں:
نیتن یاہو نے دوحہ پر حملے سے 50 منٹ پہلے ٹرمپ کو آگاہ کردیا تھا، امریکی میڈیا کا انکشاف
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)امریکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو نے دوحہ میں حماس قیادت پر حملے سے 50 منٹ قبل ہی امریکی صدر کو آگاہ کردیا تھا۔امریکی میڈیا نے 3 ا سرائیلی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا کو دوحہ پر میزائل داغے جانے سے پہلے ہی حملے کی اطلاع دے دی گئی تھی۔(جاری ہے)
اسرائیلی حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان پہلے سیاسی سطح پر بات ہوئی اور پھر فوجی حکام کے ذریعے معلومات فراہم کی گئیں۔
اسرائیلی حکام کا بتانا تھا کہ امریکا صرف دکھاوا کر رہا ہے، اگر صدر ٹرمپ چاہتے تو حملہ روک سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور اگر ٹرمپ اس حملے کی مخالفت کرتے تو اسرائیل قطر پر حملے کا فیصلہ ترک کردیتا۔