کراچی: سائٹ ایریا میں ڈاکوؤں کا جیولری کی دکان پر دھاوا، 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
کراچی:
سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔
ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔
واردات کے وقت موقع پر موجود افراد نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے ایک 30 بور جبکہ دوسری نائن ایم ایم پستول برآمد ہوئی ہے۔
زخمی راہگیروں اور دونوں ڈاکوؤں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جبکہ پکڑے جانے والے ڈاکوؤں کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہوگئے اور اس حوالے سے پولیس کو بتایا گیا ہے کہ فرار ڈاکو دکان سے 9 تولہ سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکوو ں
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔