مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا دورہِ ضلع پشاور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, April 2025 GMT
اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید فخر عباس نقوی نے ضلع پشاور کا دورہ کیا، اس موقع پر ریجنل صدر آئی ایس او محمد حسن و ضلعی صدر سید نجم الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس دورہ پر ضلع پشاور کے مختلف علماء کرام، سینئر احباب اور یونٹس کے مسئولین کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی اور مختلف تنظیمی امور و حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ضلع پشاور
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: عیدالاضحیٰ پر دریاؤں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد
پشاور:عیدالاضحیٰ کے موقع پر حادثات کی روک تھام کے لیے صوبائی دارالحکومت پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر مکمل پابندی ہوگی۔
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، کشتی رانی اور دریائوں میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے، پابندی پر عمل درآمد کے لیے پولیس اور سول ڈیفنس کے اہلکار ڈیوٹیوں پر موجود رہیں گے۔
اس کے علاوہ تفریحی پارک میں زائد ٹکٹ وصولی کی روک تھام کے لیے بھی ضلعی انتظامیہ پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے ضلعی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
تفریحی پارکس کی سیکیورٹی اور بے ہودہ حرکات کی روک تھام کے لیے بھی پولیس کو احکامات جاری کیے گئے ہیں عید الاضحیٰ کے موقع پر کسی بھی تفریحی پارک انتظامیہ کو خود ساختہ ٹکٹ وصولی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔