گھوٹکی: کینال منصوبے کیخلاف قومی شاہراہ پر 2 دھرنے جاری
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
— فائل فوٹو
ضلع گھوٹکی میں 2 مقامات پر 6 کینالز کے منصوبے کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنے جاری ہیں۔
صوبۂ پنجاب کی سرحد پر کمو ں شہید کے مقام پر تیسرے روز وکلاء کا دھرنا جاری ہے۔
دوسری جانب ڈہرکی میں قومی شاہراہ منگریو پمپ کے مقام پر چھٹے روز بھی احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
متنازع کینال منصوبے کے خلاف اندرون سندھ جاری احتجاج اور دھرنوں کے باعث ملکی برآمدات اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
اس دھرنے کی وجہ سے 6 دن سے گڈز ٹرانسپورٹ مکمل بند ہے۔
سندھ سے پنجاب جانے اور آنے والا ٹریفک معطل ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: کینالز کیخلاف سندھ بار کونسل کی ہڑتال، سائلین پریشان
کراچی سٹی کورٹ — فائل فوٹومتنازع نہروں کے خلاف سندھ بار کونسل کی صوبے بھر میں ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔
کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک نہروں کی تعمیر کا نوٹیفکیشن واپس نہیں لیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔
سٹی کورٹ میں چوتھے روز بھی تالہ بندی جاری رہی اور قیدیوں کو پیشی کے لیے نہیں لایا گیا۔
خیرپور میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے پر وکلاء کا احتجاج جاری ہے۔
سٹی کورٹ میں سیکڑوں کیسز کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے پر سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔
دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔