ویب ڈیسک : عالمی یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت نے عالمی یوم مزدور کے موقع پر یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق جمعرات یکم مئی کو صوبے بھر سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر 26 اپریل کی چھٹی کا چلنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
دنیا کا سب سے کڑوا ترین مادہ دریافت
پاکستان کی پہلی لیبر پالیسی 1972 میں تشکیل دی گئی تھی جس میں یکم مئی کو سرکاری طور پر تعطیل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کی تجدید کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ پاکستان سمیت تقریباً دنیا کے ہر ملک میں سرکاری تعطیل ہوتی ہے۔
یاد رہے کہ عالمی یوم مزدور’ شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
لاہور؛ 266 ٹریفک حادثات، 317 افراد زخمی
یکم مئی 1886 میں چند مزدور رہنماؤں کی اپیل پر شکاگو کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے چار لاکھ مزدوروں کی جانب سے ہڑتال کی گئی، ہڑتال اس قدر کامیاب تھی کہ ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ کسی ایک بھی فیکٹری کی چمنی سے دھواں اٹھتا دکھائی نہیں دیا۔مزدوروں نے نا صرف یہ کہ ہڑتال کی بلکہ شکاگو کے ‘ہے مارکیٹ اسکوائر’ پر احتجاج کیلئے جمع ہونے لگے، ایک محتاط اندازے کے مطابق پچیس مزدور احتجاج کیلئے جمع ہوئے۔
پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم؛ سٹوڈنٹس کیلئے اہم خبر
مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ ان کے کام کے اوقات 14 گھنٹے سے کم کرکے آٹھ گھنٹے کیے جائیں اور اس مطالبے میں مقامی، غیر مقامی، ہنر مند اور مزدور سب ہی شامل تھے مگر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی مزدور مارے گئے اور ان کی تعداد کے بارے میں اب تک درست معلومات نہیں۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عام تعطیل کا یکم مئی کو کی جانب سے کا اعلان
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان ٹیم کی اسٹیڈیم روانگی اچانک روک دی گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کے شرکت کے حوالے سے پیدا ہونے والا ڈیڈ لاک ختم ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے، اور اس صورت میں پاکستان ٹیم آج یو اے ای کے خلاف میدان میں اترنے پر غور کرسکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو تاحال انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے باضابطہ جواب موصول نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ریفری کی تبدیلی کی تصدیق نہ ہوئی تو پاکستان ٹیم اسٹیڈیم نہیں جائے گی۔ اس وقت کھلاڑی ہوٹل میں موجود ہیں اور ٹیم انتظامیہ اور پلیئرز کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی مسلسل حکام سے رابطے میں ہیں اور حتمی فیصلہ آئی سی سی کی جانب سے ای میل موصول ہونے پر کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب اتوار کو پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے موقع پر ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا کو ہدایت دی تھی کہ ٹاس کے دوران ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان میڈیا منیجر کو بھی کہا تھا کہ اس معاملے کی ریکارڈنگ نہ کی جائے۔ بعد ازاں میچ کے اختتام پر پاکستان ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کے سامنے تحفظات رکھے تھے۔
ذرائع کے مطابق اینڈریو رسل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہدایات بھارتی بورڈ کی جانب سے ملی ہیں اور اس کے پیچھے بھارتی حکومت کی ہدایات بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے اس رویے پر سخت مؤقف اپنایا اور واضح کیا کہ اگر ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو ٹیم ایشیا کپ کے مزید میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔