وزیر دفاع خواجہ آصف کے انٹرویو کو بھارتی میڈیا سیاق سباق سے پیش کرنے لگا
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے انٹرویو کو بھارتی میڈیا سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا نے حقائق کو مسخ کرنے کی ایک بار پھر کوشش کی، وزیر دفاع خواجہ آصف کےانٹرویو کے کچھ حصوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پہلگام حملہ بھارتی سازش قرار دینے پر آسام کے رکن اسمبلی گرفتارپہلگام حملے کو بھارتی حکومت کی سازش قرار دینے پر.
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ خواجہ آصف نے جنگ کی دھمکی لگائی، جبکہ حقیقت میں وزیر دفاع نے بھارتی حملے کی صورت میں جنگ کے خدشے کی بات کی اور نئی دہلی کو مذاکرات کا پیغام دیا۔
خواجہ آصف نے اپنے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت بین الاقوامی قوتوں کو خطے میں کشید گی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
وزیر دفاع نے ماضی میں سویت یونین کے خلاف جنگ میں پاکستان کی شرکت کو بھی غلطی قرار دیا اور کہا کہ اگر ہم سویت یونین اور نائن الیون کے بعد امریکی جنگ میں شامل نہ ہوتے تو پاکستان کا بے داغ ریکارڈ ہوتا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف وزیر دفاع
پڑھیں:
بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا: عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے اعجاز ملاح کو گرفتار کیا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی نے اعجاز ملاح کو اپنے لیے کام کرنے پر آمادہ کیا۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت نے اعجاز ملاح کو آرمی، نیوی اور رینجرز کی وردیاں خریدنے کی ہدایت کی، جب اعجاز ملاح یہ وردیاں خرید رہا تھا تو پاکستانی ایجنسیوں نے اس کی نگرانی شروع کردی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اعجاز ملاح نامی مچھیرے کو گرفتار کیا، بھارت نے اعجاز ملاح کو گرفتار کر کے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔
افغان طالبان کو یہ بات ماننا پڑی کہ دہشتگرد کارروائیاں بند ہوں گی، جنگ بندی میں افغان طالبان کی جانب سے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں بھی شامل ہیں: وزیر اطلاعات و نشریات
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی معرکہ حق میں فتح اور سفارتی کامیابیوں سے پریشان ہے، آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت نے جھوٹی مہمات شروع کیں۔
دوسری جانب اعجاز ملاح نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے مجھے سمندر سے گرفتار کیا، بھارتی ایجنسیوں نے کہا کہ اگر ہمارے لیے کام نہ کیا تو جیل میں رہو گے۔