واشنگٹن، یمن کیخلاف حملوں اور فوجی کارروائیاں بند کرنے پر غور کر رہا ہے، الجزیرہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں ایک امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ ایران، امریکی ڈرونز کو نشانہ بنانے کیلئے حوثیوں کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا کہ یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله"، امریکہ کے ایسے جدید و قیمتی ڈرونز کو گرانے میں کامیاب ہوئی جو USA کا بے مثال اور اہم ہتھیار شمار ہوتے تھے۔ انہوں نے انصار الله کی جانب سے ان ڈرونز کو گرانے کے لئے یمنی ساختہ ڈیفنس سسٹم کے دعوے کو مسترد کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حوثیوں نے امریکہ کے ان مہنگے اور جدید ڈرونز کو ایرانی میزائل ڈیفنس سسٹم سے نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ یہ بیانات ایسے موقع پر سامنے آ رہے ہیں جب یمنی افواج ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ بارہا اعلان کر چکی ہے کہ یمن میں فوجی سازوسامان و جدید ڈرون بنائے جاتے ہیں۔ نیز اسلحہ سازی کی صنعت میں صنعاء نے اہم پیش رفت کی ہے۔
امریکی عہدیدار نے مزید دعویٰ کیا کہ اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ ایران، امریکی ڈرونز کو نشانہ بنانے کے لئے حوثیوں کی مکمل حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے یمن کی جنگ میں زمینی حقائق کی جانب اشارہ کیا۔ اس ضمن میں امریکی عہدیدار نے کہا کہ اس وقت واشنگٹن، حوثیوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کو روکنے یا دباو کے دیگر آپشنز استعمال کرنے پر غور کر رہا ہے۔ بحث اس بات پر ہو رہی ہے کہ ان حملوں کو مزید بڑھایا جائے یا ختم کیا جائے۔ دوسری جانب یمنی مسلح افواج کے ترجمان "یحییٰ سریع" نے حالیہ منگل کے روز اعلان کیا کہ ایک MQ-9 امریکی ڈرون صوبہ الحجہ کی فضاوں میں جاسوسی مشن پر تھا جسے زمین سے میزائل داغ کر گرا دیا۔ یحییٰ سریع کے مطابق، اپریل کے اس مہینے میں یہ 7واں MQ-9 امریکی ڈرون ہے جسے یمنی افواج نے گرایا جب کہ فلسطین کی حمایت میں فتح موعود اور جہاد مقدس کے نام سے ہونے والی جنگ کے آغاز سے اب تک یہ 22واں MQ-9 نشانہ بنا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی عہدیدار کر رہا ہے ڈرونز کو
پڑھیں:
پاکستان رینجرز نے سرحد عبور کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار کو گرفتار کرلیا
بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کے اہلکار کانسٹیبل پی کے سنگھ کو زیرو لائن عبور کر کے پاکستانی حدود میں ہونے پر پاکستان رینجرز نے گرفتار کر لیا۔
میڈرپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جلو کے دونا کے قریبی علاقے میں پیش آیا جہاں بھارتی سپاہی سرحد کی دوسری طرف پا یا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ سپاہی سے تحقیقات جاری ہیں ۔دوسری جانب بھارتی میڈیا نے بھی بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی خبر پردعو یٰ کیا ہے کہ بی ایس ایف اہلکار شدید گرمی میں سائے کی تلاش میں سرحد عبور کر گیا۔