9 مئی مقدمات کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ؛ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
راولپنڈی:انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں کیسز کا اڈیالہ جیل ٹرائل پھر منسوخ ہوگیا جب کہ عدالت نے فردِ جرم کی تاریخ مقرر کردی۔
جج امجد علی شاہ کے روبرو سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت ہوئی، جس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شیخ رشید، سرکاری پراسیکیوٹرز اور وکلائے صفائی عدالت پہنچے، جہاں پیش ہونے والے ملزمان میں کیسز کی نقول تقسیم کی گئیں۔
بعد ازاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں 3 مئی کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی اور باقی 10 مقدمات کے چالان بھی آئندہ تاریخ پر پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے 13 مقدمات کی سماعت 3 مئی تک ملتوی کردی۔
دوران سماعت بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی عدالتی روبکار پر حاضری لگائی گئی جب کہ دیگر ملزمان کی حاضری معافی کی آنے والی تمام درخواستیں بھی منظور کرلی گئیں۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطلی بھارت کا گھمنڈ ہے۔ ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے، مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے۔ پاکستانی قوم پاکستان کے لیے زندہ ہے پاکستان کے لیے جان دیں گے۔ پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ریڈیو پاکستان حملہ کیس،عدالت کااہم رہنما سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملےکے کیس میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیریئنز کے ایم پی اے ارباب وسیم کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔
9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملےکے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد خان نے کی۔
سماعت میں پراسیکیوشن حکام نے کہا کہ ملزمان نے9 مئی کو ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا تھا، ملزمان نے عمارت میں آگ لگائی تھی، ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ٹرائل شروع کیا گیا۔
پراسیکیوشن نے کہا کہ ٹرائل میں نامزد ملزمان پیش نہیں ہو رہے ہیں، اس پر عدالت نے ایم پی اے ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اگلی سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔