بانی پی ٹی آئی حملہ کیس، مرکزی ملزم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی چیئرمین تحریک انصاف(پی ٹی آئی) حملہ کیس کے مرکزی ملزم 2 دفعات کے تحت عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔
گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی حملہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا، مرکزی ملزم کو اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت الگ الگ عمر قید کی سزا سنائی ہے، ملزم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے۔
عدالت نے اس کیس میں نامزد دیگر 2 ملزمان کو باعزت بری کردیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسداد دہشتگردی عدالت بانی پی ٹی آئی عمر قید گوجرانوالہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انسداد دہشتگردی عدالت بانی پی ٹی ا ئی گوجرانوالہ پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطلی کا اعلان آبی دہشتگردی ہے: جام خان شورو
وزیرِ آبپاشی سندھ جام خان شورو---فائل فوٹووزیرِ آبپاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر کے آبی دہشت گردی کی ہے۔
وزیرِ آبپاشی سندھ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری تمام فریقین کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام دہشت گردی کا بھر پور اور مؤثر جواب دیں گے۔
جام خان شورو کے اثاثوں میں 5 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کا ڈیری فارم بھی ملکیت کا حصہ ہے۔
جام خان شور نے مزید کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، آبی سرحدوں اور حقوق کا تحفظ کرنا جانتے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ وقت پڑ نے پر وطن کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔