Islam Times:
2025-04-26@20:54:35 GMT

’ایئر پنجاب‘ پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوری

اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT

’ایئر پنجاب‘ پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوری

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلی بار پنجاب اپنی ایئرلائن لارہا ہے، ایک سال کے اندر ایئر پنجاب پروازیں شروع کردے گی جبکہ لاہور سے راولپنڈی تک نئی بلٹ ٹرین کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا، ٹرین 2 گھنٹے 20 منٹ میں اپنی منزل پر پہنچ جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ’ایئر پنجاب‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ لاہور میں وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں پہلی صوبائی ایئر لائن ’ایئر پنجاب‘ کا پراجیکٹ پیش کیا گیا، ’ایئر پنجاب‘ کے لیے فوری طور پر 4 ایئر بس طیارے لیز پر لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔مریم نواز نے ’ایئر پنجاب‘ کو ملک کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لیے انتظامات کی ہدایت بھی کی ہے۔ اجلاس میں لاہور ییلو لائن اور ماس ٹرانزٹ لائن گوجرانوالہ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا جبکہ جناح ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ تا ہربنس پورہ ییلو لائن پراجیکٹ سٹڈی 30 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ لائن کی پراجیکٹ سٹڈی کے لیے 15 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے، اجلاس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

علاوہ ازیں لاہور سے راولپنڈی بلٹ ٹرین پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی، پاکستان ریلوے کے اشتراک سے تیز ترین بلٹ ٹرین چلانے کے لیے مختلف آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیرِاعلیٰ مریم نواز نے سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو پاکستان ریلوے سے اشتراک کا ٹاسک سونپ دیا، بلٹ ٹرین پراجیکٹ کے لیے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔ مریم نواز نے پنجاب کے مزید 6 روٹس پر ہائی سپیڈ ٹرین کے لیے بھی پلان طلب کر لیا، لاہور سے شاہدرہ اور نارووال تک ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی، لاہور سے رائیونڈ، قصور، پاکپتن سے لودھراں تک بھی ہائی سپیڈ ٹرین چلے گی۔شیخوپورہ، جڑانوالہ سے شور کوٹ تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہو گا، ہائی سپیڈ ٹرین شور کوٹ سے جھنگ اور جھنگ سے سرگودھا چلائی جائے گی، اسی طرح لالہ موسیٰ سے سرگودھا براستہ ملکوال ہائی سپیڈ ٹرین چلائی جائے گی، فیصل آباد سے چک جھمرہ اور شاہین آباد تک ہائی سپیڈ ٹرین کا روٹ ہو گا۔

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا  تھا کہ پہلی بار پنجاب اپنی ایئرلائن لارہا ہے، ایک سال کے اندر ایئر پنجاب پروازیں شروع کردے گی جبکہ لاہور سے راولپنڈی تک نئی بلٹ ٹرین کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا،  ٹرین 2 گھنٹے 20 منٹ میں اپنی منزل پر پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، جعفر ایکسپریس واقعے پر بھارتی میڈیا سیاست کرنے سے باز نہیں آیا، پہلگام حملے پر پاکستان نے کوئی غیر ذمہ دارانہ بیان جاری نہیں کیا، فالز فلیگ کرنا اور جھوٹے ڈرامے کرنا بھارت کا پرانا وتیرہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہائی سپیڈ ٹرین ایئر پنجاب مریم نواز لاہور سے بلٹ ٹرین ٹرین کا جائے گی کے لیے

پڑھیں:

پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

لاہور:

پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی ہے جب کہ بارش کے امکان  کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ہے۔

صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے بھر میں سورج سوا نیزے پر آ گیا۔ شدید گرمی سے شہری بے حال ہونے لگے۔  لاہور سمیت تمام اضلاع میں موسم خشک ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت مزید بڑھتی جا رہی ہے۔

شدید گرم موسم کی وجہ سے گھروں اور دفاتر میں ایئر کولر اور ایئر کنڈیشنز کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

علاوہ ازیں موسمیاتی ماہرین نے  پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دو تین دن تک پنجاب میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جب کہ موسم خشک رہے گا اور گرمی کی شدت میں بھی بتدریج اضافہ ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے پہلی صوبائی ایئرلائن اور بلٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دیدی
  • پنجاب کے مختلف شہروں میں ہائی اسپیڈ ٹرینیں دوڑیں گی؛ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • اہلِ پنجاب کیلیے بڑی خوشخبری؛ ایئرلائن اور بلٹ ٹرین چلانے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی”ایئر پنجاب“ پراجیکٹ کی منظوری
  • پنجاب پہلی صوبائی ایئر لائن ‘ایئر پنجاب’ اور پہلی بلٹ ٹرین چلانے کے لیے تیار
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایئر پنجاب، لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین منصوبوں کی منظوری دیدی
  • صوبائی حکومت نے ایئر پنجاب پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوری دیدی
  • پنجاب حکومت نے بلٹ ٹرین اور ایئر لائن چلانے کا اعلان کردیا
  • پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، بارش سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی