پہلگام حملہ کو لیکر آسام میں رکن اسمبلی سمیت 10 افراد گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
آسام کے وزیراعلٰی نے کہا کہ جو بھی بھارت کی مخالفت کریگا اور سوشل یا کسی اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کی براہ راست یا بالواسطہ حمایت کریگا اسے بخشا نہیں جائیگا، یہ سراسر غداری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست آسام کے وزیراعلٰی ہمانتا بسوا سرما نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کی ہے۔ کارروائی کرتے ہوئے آسام پولیس نے اب تک ایک ایم ایل اے سمیت 10 لوگوں کو پہلگام حملے کے بارے میں تبصرے کرنے اور سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں وکلاء، صحافی اور طلبہ رہنما بھی شامل ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق آسام میں اے آئی یو ڈی ایف کے ایم ایل اے امین الاسلام پر الزام ہے کہ مبینہ طور پر ایک عوامی میٹنگ میں پاکستان کی حمایت میں متنازعہ بیانات دئے تھے۔ پولیس نے انہیں دو روز قبل گرفتار کیا تھا۔ ان واقعات کے بعد ہفتہ کو گوہاٹی میں بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں ایک پروگرام کے دوران وزیراعلٰی ہمانتا بسوا سرما نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) کے نفاذ کی وکالت کرتے ہوئے وزیراعلٰی سرما نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کوئی مشترک بنیاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی مخالفت کر رہے ہیں اور ہمیں ایسا ہی رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ جو کوئی بھی بھارت مخالف تبصرہ کرے گا، اسے گرفتار کیا جائے گا، اگر ضرورت پڑی تو ہم اسے نیشنل سکیورٹی ایکٹ کے تحت درج کریں گے۔ سرما نے کہا کہ ہم سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اگر ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ یہ ملک مخالف بیانات ہیں تو ہم انہیں گرفتار کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی پاکستان کی حمایت کرتا ہے اسے گرفتار کیا جائے گا، وہ فیس بک پر پوسٹ کرنے کے بعد کب تک چھپ سکتے ہیں۔
پہلگام حملے میں پاکستان کی حمایت کرنے کے الزام میں گرفتار ہونے والے ایم ایل اے امین الاسلام کے بارے میں انہوں نے کہا "مجھے نہیں معلوم کہ ایسے لوگ ایسا کرنے کی جرات کیسے کرتے ہیں، میں جانتا ہوں کہ انہیں کیسے خاموش کیا جائے، انہیں کچھ دن جیل میں رہنے دیں، پھر ہم دیگر اقدامات پر غور کریں گے"۔ آسام کے وزیراعلٰی سرما نے سوشل میڈیا کے ذریعے تصدیق کی تھی کہ ریاست میں ملک مخالف تبصرے کرنے پر ہفتہ کی دوپہر تک 10 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہم کہتے رہے ہیں کہ جو بھی بھارت کی مخالفت کرے گا اور سوشل یا کسی اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کی براہ راست یا بالواسطہ حمایت کرے گا اسے بخشا نہیں جائے گا، یہ سراسر غداری ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا پاکستان کی گرفتار کیا نے کہا کہ کی حمایت
پڑھیں:
پہلگام حملہ پروپیگنڈا،ہلاک قرار دیا گیا جوڑا زندہ نکل آیا
پہلگام حملے سے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے پھیلایا گیا جھوٹ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔ حملے میں مبینہ طور پر ہلاک قرار دیے گئے بھارتی نیول آفیسر اور اس کی اہلیہ سے منسوب تصاویر اور ویڈیوز جعلی نکلیں، جب کہ حقیقت میں یہ جوڑا زندہ و سلامت ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں خود بھارتی جوڑے نے اپنی زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کیا۔ ویڈیو میں خاتون کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ”ہم زندہ ہیں، معلوم نہیں کہ ہماری تصاویر کو بھارتی میڈیا پر کیوں چلایا جا رہا ہے۔“
بھارتی جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کی پرانی تصاویر کو ہلاک افراد کے طور پر نشر کیا گیا، جو ان کے لیے اور ان کے اہلخانہ کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنی۔ انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ وہ نیوز چینلز اور اخبارات کو رپورٹ کریں تاکہ ان کی جعلی تصاویر کا استعمال روکا جا سکے۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ صرف ایک مثال ہے، ممکن ہے کہ مزید افراد جو ہلاک قرار دیے گئے وہ بھی زندہ ہوں۔ ماہرین کے مطابق یہ سب بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ڈرامہ تھا جو آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہا ہے۔
یہ انکشاف بھارتی میڈیا کی جانب سے غیر مصدقہ خبروں اور سنسنی پھیلانے کی روش پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، جو نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہے بلکہ متاثرین کے اہلخانہ کو بھی ذہنی اذیت میں مبتلا کرتی ہے۔