بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، شیخ وقاص اکرام
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، شیخ وقاص اکرام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 April, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، صرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں۔تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بھارت کی گیدڑ بھبکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ قوم سرحد پر مصروف کار ہر سپاہی کے پیچھے کھڑی ہے، ہم بھارت کی گیدڑ بھبکی سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بچہ بچہ سرحد پر کٹ مرنے کو تیار ہے، صرف بانی پی ٹی آئی ہی قوم کو اکٹھا کرسکتے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ تحریک انصاف اپنے عزم میں پختہ ہے اور بھارت کی کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
کسانوں کی تنظیمی سازی کے بعد سندھ اور پنجاب کے کسانوں کے رہنماوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت کے مسئلے سے کسان کا مسئلہ اہم ہے۔ بھارت کی صورتحال سے پاکستان کا کسان خوش نہیں ہوسکتا۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کسان خوش تھے۔ مائنز اینڈ منرلز پر خان کا بیان ہماری پالیسی ہے۔ اگلے ایک دو ماہ کسانوں کے لئے بہت اہم ہے۔ کسانوں کو پیداوری قیمت سے اگر کسان کو 100 روپے کم ملے تو پاکستان کو 75 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ صرف پنجاب میں کسانوں کو 50 ارب کا نقصان ہوگا۔ گند کا جو ریٹ آیا ہے اس سے ملک کو 900 ارب روپے کو نقصان ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت کو کسان کا نقصان نظر کیو نہیں آرہا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ ملک میں 33 میلین ٹن گنڈم پیدا ہوگی۔
شیخ وقاص اکرام نے کہا کہ اب کہہ رہے ہیں کہ ہم 28 میلین ٹن کا کہا تھا۔ اب اگر 5 میلن ٹن ایمپورٹ کرینگے تو ساڑھی پانچ ارب روپے دینے پڑینگے۔ حکومت باہر دینے کے لیے تیار ہیں لیکن کسان کے پیسے نہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے اسحاق ڈار کے آذربائیجان، مصر اور ترکیہ کے ہم منصبوں سے ٹیلیفونک رابطے مودی نے انتہا پسند ہندوں سے ووٹ کیلئے 22 سو مسلمانوں کو قتل کیا، خواجہ آصف آئی سی سی ایونٹس میں پاک-بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کی قیاس آرائیاں مسترد بھارت نے پانی روکا تو ایران کو بھی مسائل ہوں گے، بلاول بھٹو اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے مبینہ طور پر گاڑیوں کے غائب ہونے سے وضاحت جاری،میڈیا رپورٹس کی تردید اسلام آباد ماڈل کالج ایف سیون فور میں کالج کے قیام کے 52 برس مکمل ہونے پر ایلومنائی ڈنر کی تقریبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
غزہ میں اب صحافی بھی بھوک سے مرنے لگے ہیں، عالمی نشریاتی ادارے اسرائیل پر برس پڑے
غزہ میں موجود عالمی نشریاتی اداروں نے اسرائیلی محاصرے کے باعث پیدا ہونے والی بھوک اور قحط پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وہاں صحافی گولیوں سے نہیں بلکہ بھوک سے مر رہے ہیں۔
برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق خبر رساں ادارے اے ایف پی، اے پی، بی بی سی اور رائٹرز سمیت کئی بین الاقوامی میڈیا اداروں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں صحافی خوراک نہ ملنے کی وجہ سے فاقہ کشی کا شکار ہو چکے ہیں اور وہ اپنے اہلِ خانہ کے لیے بھی کھانے کا بندوبست کرنے کے قابل نہیں رہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ وہی صحافی ہیں جو گزشتہ کئی مہینوں سے میدانِ جنگ سے رپورٹنگ کر رہے ہیں اور دنیا کو غزہ کے حقیقی حالات سے باخبر رکھ رہے ہیں، لیکن اب خود زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔
اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ ان کے جسم میں مزید کام کرنے کی طاقت نہیں رہی۔ ادارے کے مطابق شدید بھوک، تھکن اور خطرناک حالات کے باعث رپورٹنگ ممکن نہیں رہی۔
اے ایف پی، بی بی سی اور دیگر اداروں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کو غزہ سے نکالنے کی اجازت دی جائے اور انسانی بنیادوں پر فوری امداد پہنچائی جائے، تاکہ صحافت کی یہ آخری آوازیں بھی ختم نہ ہو جائیں۔
غزہ میں غیرملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے، اس لیے صرف مقامی فلسطینی صحافی ہی میدان جنگ سے براہ راست رپورٹنگ کر رہے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری ایکشن نہ لیا گیا تو یہ صحافی بھی بھوک سے دم توڑ دیں گے۔