پشاور، شادی میں شرکت کے بعد جانیوالی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، پھندو پولیس کے مطابق تاک میں بیٹھے ملزمان نے مقتولین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں نامعلوم افراد نے شادی کی تقریب میں شرکت کرکے جانے والے افراد کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق پشاور میں تھانہ پھندو کے علاقے میں شادی ہال سے نکل کر گھر جانے والے پانچ افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، پھندو پولیس کے مطابق تاک میں بیٹھے ملزمان نے مقتولین کی گاڑی پر فائرنگ کی جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطبق جاں بحق افراد میں عبد اللہ، طاہر، اسامہ، اویس اور وقاص شامل تھے جب کہ ثاقب نامی شخص واقعے میں زخمی ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی فقیر آباد ڈویژن محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی عمر آفریدی موقع پر پہنچ گئے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم جب کہ زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پولیس کے مطابق گاڑی پر
پڑھیں:
مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک
گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔