سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
سٹی42: خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 15خوارج ہلاک ہوگئے۔
یبرپختونخوا کے 3 مختلف علاقوں میں آپریشنز خفیہ اطلاعات پر کئے گئے جن میں پندرہ دہشتگرد واصل جہنم ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے ان آپریشنز کے متعلق بتایا کہ ضلع کرک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 8 خوارج مارے گئے۔
اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ
دوسری کارروائی شمالی وزیرستان میں کی گئی جہاں سکیورٹی فورسز نے 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران دھرتی کے دو بہادر سپوت لانس نائیک عثمان مہمند اور سپاہی عمران خان جام شہادت نوش کرگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 28 سال کے لانس نائیک عثمان مہمند شہید کا تعلق چارسدہ سے ہے جب کہ 26 سال کے سپاہی عمران خان کا تعلق ضلع کرم سے ہے۔
تیسری جھڑپ جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں ہوئی جہاں پاک فوج کے جوانوں نے 3 خوارج کو ہلاک کیا۔
پی ایس ایل 10؛ قلندر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی
ہلاک کئے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، مارے گئے خوارج دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
تینوں علاقوں میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُر عزم ہیں، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ 3 دہشتگرد جہنم واصل، 2 جوان شہید
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز نے مستونگ میں آپریشن کے دوران فتنہ الہندستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے۔
مستونگ میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ان دہشتگردوں کا تعلق بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندستان" سے تھا۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے میجر زید سلیم مادرِ وطن پر قربان (عمر 31 برس، تعلق خوشاب سے تھا) ہوگئے، میجر زید نے فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جوانمردی سے لڑائی لڑی۔ سپاہی ناظم حسین بھی جام شہادت نوش کر گئے (عمر 22 برس، تعلق جہلم سے تھا)۔
علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔ شہداء کی قربانیاں دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
نادر آباد:2 مشکوک ملزمان گرفتار ، اسلحہ برآمد
سورس : آئی ایس پی آر