Al Qamar Online:
2026-07-24@07:17:55 GMT

رجب بٹ تنازع پر حمزہ علی عباسی نے حیران کن حل پیش کردیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT

رجب بٹ تنازع پر حمزہ علی عباسی نے حیران کن حل پیش کردیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے خوبرو اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹک ٹاکر رجب بٹ تنازع پر ایک حیران کن حل پیش کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی کا نام شوبز میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، مگر ان کی پہچان اب صرف ایک اداکار تک محدود نہیں رہی، دین کی طرف ان کے سفر نے انہیں ایک مختلف مقام عطا کیا ہے۔

حال ہی میں FHM پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے حمزہ نے مذہب، روحانیت اور موجودہ سماجی رویوں پر کھل کر بات کی، اور ساتھ ہی رجب بٹ کے متنازع کیس پر ایک نہایت اہم تجویز بھی پیش کی۔

گفتگو کے دوران حمزہ علی عباسی نے مذہبی علما اور عام عوام کے درمیان جاری برسوں پرانے تناؤ پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بارہا ایسا ہوا ہے کہ کوئی کچھ کہہ بیٹھتا ہے، یا تو اس کی بات کو غلط سمجھ لیا جاتا ہے یا پھر ناسمجھی میں کوئی بیان دیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ہنگامہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ حال ہی میں یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا، جس کے بعد وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔

حمزہ علی عباسی نے اس صورتحال کا حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عوام کو چاہیے کہ اپنے بیانات میں احتیاط برتیں اور غیر ضروری باتوں سے گریز کریں، مگر ساتھ ہی مذہبی طبقے کو بھی نرمی اور درگزر کا رویہ اپنانا چاہیے۔ حمزہ نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی اپنی غلطی تسلیم کرلے اور معذرت پیش کرے تو اسے معاف کر دینا چاہیے، معاملے کو طول دینے کے بجائے اسے ختم کر دینا ہی عقل مندی ہے۔

اس پوڈکاسٹ میں حمزہ نے اپنی ذاتی پروفیشنل زندگی کے متعلق بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ اداکاری کو ایسے دینی اصولوں کے تحت دیکھتے ہیں جہاں اخلاقیات کی حد بندی ہو۔ ان کے انتخاب کا معیار یہ ہے کہ اسکرپٹ میں فحاشی نہ ہو، لباس باحیا ہو اور برائی کو اچھے انداز میں پیش نہ کیا جائے۔ وہ کسی اور پر اپنی سوچ مسلط نہیں کرتے، مگر اپنے لیے یہی راستہ چن لیا ہے۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: حمزہ علی عباسی نے

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی