پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت یافتہ ورلڈ لبرٹی فنانشل کی پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پردستخط ہوگئے،معاہدے پرپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے دستخط کیے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حمایت یافتہ ڈی سینٹرلائزڈ فنانس پلیٹ فارم ہے، ورلڈ لبرٹی فنانشل،پاکستان کرپٹو کونسل کے ساتھ مل کر پاکستان میں بلاک چین کی جدت کو تیز تر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
اشتراک کی دستاویز پر پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کی ٹیم نے اس معاہدے پر دستخط کیے،اس موقع پراجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ۔ گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام بھی شریک تھے،یہ شراکت داری پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس کی دنیا میں قائدانہ کردار کی طرف ایک اہم قدم ہے۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد میں زیکری فولک مین، زیکری وٹکوف شامل تھے جبکہ وفد نے وزیراعظم شہباز، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر دفاع خواجہ آصف سے بھی ملاقاتیں کیں۔
لاہور: سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ ملزمان مارے گئے
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان کرپٹو کونسل کے ورلڈ لبرٹی فنانشل
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے،دو برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ ہیں،رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔
خواجہ آصف کاکہناتھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025مزید :