Express News:
2025-11-03@13:27:46 GMT

شاہ رخ خان نے کئی برسوں تک کشمیر سے دوری کیوں اختیار کی؟

اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT

دنیا کے کونے کونے میں سفر کرنے والے اور بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان نے کبھی کشمیر نہ جانے کا عہد کیوں کیا تھا؟

اس جذباتی قصے کی جھلک پہلی بار 2012 میں مشہور کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے ایک خصوصی قسط میں سامنے آئی، جہاں وہ اپنی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کے ہمراہ اپنی فلم ’جب تک ہے جان‘ کی تشہیر کےلیے شریک ہوئے تھے۔

شو کے دوران جب میزبان امیتابھ بچن نے ذکر چھیڑا کہ ’جب تک ہے جان‘ وہ پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ شاہ رخ نے کشمیر میں کی، تو کنگ خان کے چہرے پر ایک خاص سی سنجیدگی چھا گئی۔ انہوں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے ایک قصہ سنایا، جو ان کے مرحوم والد کی خواہشات سے جڑا ہوا تھا۔

شاہ رخ نے بتایا کہ ان کے والد نے زندگی میں تین جگہیں دیکھنے کی وصیت کی تھی: استنبول، روم اور کشمیر۔ مگر ساتھ ہی یہ نصیحت بھی کی کہ استنبول اور روم تو چاہے اکیلے دیکھ لینا، لیکن کشمیر کبھی میرے بغیر نہ جانا۔ شاہ رخ کے والد کا جلد ہی انتقال ہوگیا، جب وہ محض 15 برس کے تھے، اور یوں ایک بے نام سی اداسی کے ساتھ یہ وصیت ان کے دل میں بس گئی۔

دوستوں کی فرمائشیں ہوئیں، گھر والے کئی بار چھٹیاں منانے کشمیر گئے، مگر شاہ رخ نے ہمیشہ خود کو روکے رکھا۔ کشمیر نہ جانے کا فیصلہ جغرافیائی یا سیاسی حالات کی بنیاد پر نہیں تھا، بلکہ ایک بیٹے کے دل میں بسے والد کے خواب کی حفاظت تھی۔

یہ عہد شاید ہمیشہ قائم رہتا اگر قسمت ایک نیا موڑ نہ لیتی۔ فلم ’جب تک ہے جان‘ کی شوٹنگ کے دوران، ہدایتکار یش چوپڑا، جنہیں شاہ رخ والد جیسا مانتے تھے، نے اچانک کہا، ’’بیٹا، ہم کشمیر میں شوٹ کریں گے۔‘‘ اس لمحے شاہ رخ کے لیے انکار ممکن نہ تھا۔ وہ جانتے تھے کہ اگر ابا کے بعد کسی نے باپ کی محبت دی ہے، تو وہ یش جی ہی ہیں۔

جب شاہ رخ خان پہلی بار کشمیر کی سرزمین پر اترے، اور ہیلی کاپٹر میں بیٹھے گلمرگ کی طرف محوِ پرواز تھے، تو برسوں کے ضبط کے بعد ان کا دل خوشی سے لبریز ہوگیا۔ شاہ رخ نے اعتراف کیا کہ کشمیر میں شوٹنگ کرنا ان کی زندگی کے حسین ترین لمحات میں سے ایک تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ’جب تک ہے جان‘ نہ صرف شاہ رخ خان کا کشمیر میں پہلا فلمی تجربہ تھا بلکہ یہی فلم عظیم ہدایتکار یش چوپڑا کی زندگی کا آخری تخلیقی شاہکار بھی بنی۔ افسوس کہ فلم کی ریلیز سے کچھ ہی ہفتے قبل، اکتوبر 2012 میں، یش چوپڑا بھی دنیا سے رخصت ہوگئے۔

شاہ رخ خان کے والد میر تاج محمد خان کا انتقال 1981 میں کینسر کے باعث ہوا تھا، جب شاہ رخ خان محض پندرہ سال کے تھے۔ چند سال بعد، 1991 میں، ان کی والدہ لطیف فاطمہ خان بھی ذیابیطس کی بیماری سے زندگی کی بازی ہار گئیں۔ شاید یہی محرومیاں شاہ رخ کو ایک نرم دل، وفادار اور جذباتی انسان بنانے میں سب سے بڑا کردار ادا کرتی ہیں، وہ شخص جس نے صرف اپنے والد کی بات دل پر نہیں، روح پر لکھ لی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جب تک ہے جان شاہ رخ خان شاہ رخ نے

پڑھیں:

عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز

سلمان اکرم کی شاہ محمود سے ملاقات ،عیادت کی ،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا،شاہ محمود قریشی

وائس چیٔرمین شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی سے پی کے ایل آئی ہسپتال میں ملاقات کی اور ان کی عیادت کی،راجہ سلمان اکرم کے ساتھ شوکت بسرا اور ظہیر بابر بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ اور شاہ محمود قریشی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی نے سلمان اکرم راجہ کو ہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز دیں،بانی پی ٹی آئی کو باقی سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرنے کی تجویز دیں، شاہ محمود قریشی کا مزید کہناتھا کہ ٹکراؤ کی سیاست کی بجائے جمہوریت کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • برسوں سے نیشنل ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس تھا، شاہ رخ کا اعتراف
  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز
  • سہیل آفریدی کسی طور پر وزارتِ اعلیٰ کےاہل نہیں رہے، اختیار ولی
  • وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کی ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی سوالات نے جنم لیا: اختیار ولی
  • اختیار ولی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر الزامات سراسر جھوٹ اور پروپیگنڈا ہیں، مینا خان آفریدی
  • شاہ رخ خان کی سالگرہ: 60 کی عمر میں بھی جین زی کے پسندیدہ ’لَور بوائے‘ کیوں ہیں؟
  • شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
  • کشمیر:بے اختیار عوامی حکومت کے ایک سال
  • ٹیلی کام کمپنیوں کی کمپٹیشن کمیشن کے خلاف دائر درخواستیں مسترد
  • سابق آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے