کراچی:

پاکستان کی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کی مطلوبہ قیمت نہ ملنے سے کاٹن سیکٹر میں جاری بحران کے باعث کپاس کی کاشت کا مومینٹم نہ بن سکا حالانکہ بیشتر کاٹن زونز میں پانی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوچکی ہے۔ ان عوامل کے باعث خدشہ ہے کہ کاٹن ایئر 2025-26 کے دوران مقامی ٹیکسٹائل ملوں کو ایک بار پھر اربوں ڈالر مالیت کی درآمدی روئی پر انحصار کرنا پڑے گا۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور اپٹما سمیت کاٹن انڈسٹری کے تمام بڑے اسٹیک ہولڈرز کی کوششوں اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر قائم منسٹریل کمیٹی کی سفارشات کے باوجود  ایکسپورٹ فیسیلٹیشن اسکیم کا خاتمہ نہ ہونے سے پوری کاٹن انڈسٹری کے تاریخ ساز معاشی بحران میں مبتلا ہے اور اس تناظر میں پی سی جی اے نے آخری امید کے طور پر چیف جسٹس آف پاکستان کے نام باقاعدہ ایک تحریری اپیل میں ان سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کردی ہے۔

 پی سی جی اے کی کوشش ہے کہ مذکورہ مسئلہ حل ہونے سے پاکستان کی کاٹن انڈسٹری دوبارہ پوری استعداد کے ساتھ فعال ہوسکے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے میں روئی، سوتی دھاگے اور گرے کلاتھ کی ریکارڈ درآمدات  کے باعث اندرون ملک روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں تاریخ ساز کمی کے باعث رواں سال کپاس کی کاشت کم ہونے کے باعث پاکستان کو اربوں ڈالر مالیت کا خوردنی تیل بھی درآمد کرنا پڑے گا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی بلاول بھٹو زرداری کو کینالز کی تعمیر نہ کرنے بارے واضح یقین دہانیوں کے باوجود سندھ کی بیشتر اہم شاہراہوں پر اب بھی دھرنے جاری ہیں جس سے ملکی زراعت و دیگر شعبوں کو اربوں ڈالر نقصان پہنچنے کے ساتھ ٹیکسٹائل سمیت دیگر برآمدی مصنوعات کے سینکڑوں کنٹینرز گزشتہ دو ہفتوں سے پھنسے ہوئے ہیں، مذکورہ عوامل کے باعث کئی ملین ڈالر مالیت  ملکی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ برآمد کنندگان کی تمام نمائندہ تنظیموں نے وزیر اعظم سے ہنگامی بنیادوں مرکزی شاہراہوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے عالمہ سطح پر روئی کی قیمتیں بہتر ہونے کے مثبت اثرات پاکستان میں بھی مرتب ہوئے اور مقامی سطح پر روئی کی ٹریڈنگ میں کچھ بہتری دیکھنے میں آئی جس سے فی من روئی کی قیمت قدرے اضافے سے 17ہزار تا ساڑھے 17ہزار روپے کی سطح پر آگئی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ روئی کی کے باعث

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی:

ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 108.61کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس برآمد  کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں*

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں  آٹا گوندھنے والی مشین سے منشیات برآمد  برآمد کی گئی، جس میں 1.726کلو آئس اور 0.218 کلوگرام وزنی 480 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں میں چھپائی گئی 70 گرام چرس برآمد  ہوئی۔ اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب گاڑی سے 45.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 25 کلو افیون برآمد  کرلی گئی اور 2ملزمان  کو گرفتار  کرلیا گیا۔

تمام  کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں تعلیم کا بحران؛ ماہرین کا صنفی مساوات، سماجی شمولیت اور مالی معاونت بڑھانے پر زور
  • 20 برس کی محنت، مصر میں اربوں ڈالر کی مالیت سے فرعونی تاریخ کا سب سے بڑا میوزیم کھل گیا
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • سعودی عرب سے فنانسنگ سہولت، امارات سے تجارتی معاہدہ؛ پاکستانی روپیہ مستحکم ہونے لگا
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد
  • چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس،سی ڈی اے اور سپارکو کے درمیان بہتر شہری منصوبہ بندی کے حوالے سے سیٹلائٹ امیجز کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال
  • رواں سال 22لاکھ ایکڑ اراضی پر گندم کی کاشت کی جائے گی: وزیراعلیٰ سندھ
  • کراچی میں حوالہ ہنڈی کیخلاف  کارروائی، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ڈالر برآمد