نہروں کا معاملہ حل ہوچکا، صرف رسمی کارروائی ہونی ہے، احتجاج ختم کر دینا چاہیے، خورشید شاہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
سید خورشید شاہ(فائل فوٹو)۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ نہروں کا معاملہ حل ہوچکا ہے۔
اس حوالے سے اسلام آباد سے اپنے بیان میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات میں اعلان ہوچکا ہے، دو مئی کو سی سی آئی میں صرف ایک رسمی کارروائی ہونی ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ وکلا کا احترام کرتے ہیں، ان کے دھرنوں اور احتجاج کو حق بجانب سمجھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا اہم ترین ایشو حل ہوچکا تو احتجاج ختم کر دینا چاہیے، سندھ کے عوام کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد اب راستے کھول دینے چاہئیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس میں کچھ مختلف ہوا تو پھر احتجاج شروع کر دیں، یقین دلاتا ہوں اب احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے تدبر اور سندھ کے عوام کے بھرپور احتجاج سے یہ کامیابی ملی ہے، صرف نہروں کا مسئلہ ہی حل نہیں ہوا، آئندہ کوئی بھی منصوبہ صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں بنے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شاہ نے کہا کہ خورشید شاہ
پڑھیں:
بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے صوبے بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہنگامی مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سڑکوں پر چلنے والی تمام بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کی نشاندہی کی جائے اور موٹر وہیکل آرڈیننس قواعد کے مطابق ان کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ قانون پر مکمل عمل درآمد کے لیے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، جبکہ کارروائی کی روزانہ رپورٹ آئی جی آفس کو ارسال کی جائے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید ہدایت دی کہ یہ بتایا جائے کہ اب تک کتنی گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں، کتنے مقدمات درج ہوئے اور کتنی گرفتاریاں عمل میں آئیں۔ذرائع کے مطابق یہ مراسلہ ایڈیشنل آئی جی، تمام ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کو ارسال کیا گیا ہے تاکہ صوبہ بھر میں یکساں کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔